بھیرولال بالانی
Appearance
بھیرولال بالانی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 18 اگست 1953ء (71 سال) |
شہریت | پاکستان |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
مادری زبان | اردو |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
درستی - ترمیم |
بھیرولال بالانی ، تھرپارکر ، سندھ ، پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک سیاست دان ہیں۔ بھیرولال بالانی 1997 کے انتخابات میں سندھ کی صوبائی اسمبلی میں ایم پی اے کے طور پر منتخب ہوئے اور بجلی اور آبپاشی کے محکمے کے پارلیمانی سیکرٹری مقرر ہوئے۔
انھوں نے ضلع تھرپارکر کی خدمت کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دیں اور پاکستان کی شیڈول کاسٹ فیڈریشن میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ 1997 کے عام انتخابات میں ایم پی اے کے طور پر منتخب ہوئے اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی۔ بالانی نے 20 فروری 2017 کو پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ [1]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Former PML-N MPA Bherulal Balani joins PPP - Daily Times"۔ Dailytimes.com.pk۔ 21 February 2017۔ 05 اپریل 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 مئی 2018