بیٹلز
| دی یٹلز The Beatles | |
|---|---|
| ذاتی معلومات | |
| تعلق | لیورپول, انگلستان |
| اصناف | |
| سالہائے فعالیت | 1960–1970 |
| ریکارڈ لیبل | |
| ویب سائٹ | thebeatles |
| ماضی کے ارکان | |
| |
بیٹلز(انگریزی: The Beatles) برطانوی موسیقاروں کا راک بینڈ تھا، جو 1960ء میںانگلستان کے شہر لِورپُول میں تشکیل دیا گیا تھا۔ وہ جدید موسیقی کی تاریخ میں ایک سب سے کامیاب اور اثر انداز بینڈتھے اور ابھی تک بھی ہیں ۔ بیٹلز نے اپنے گانوں میں موسیقی کے کئی مختلف قسموں کا اثر ملایا تھا، جن میں مغربیکلاسیکی موسیقی، سائکڈیلک راک اور پاپ موسیقی شامل ہیں۔
بینڈ کے اراکین جان لینَن (رِدم گٹار، کیبورڈ)، پال مکارٹنی (بیس گٹار، کیبورڈ)، جارج ہَیرسن (لیڈ گٹار، ستار) اور رِنگو سٹار (ڈرم، پرکشن)۔
براین ایپسٹین ان کا مینیجر تھا۔ جارج مارٹن نے ان کے سارے البم اور سنگل پروڈیُوس کیے، سوائے "لیٹ اِٹ بی" نامی البم، جو 1960ء کی دہائی کا مشہور پروڈیوسر فِل سپیکٹر نے پروڈیوس کیا۔ تقریباً ان کا سارا موسیقی لندن کے اَیبی روڈ سٹُوڈیوز میں ریکورڈ کیا گیا۔
بیٹلز کی تاریخ
[ترمیم]جان لینن اور ان کے چند دوستوں نے 1957ء میں مل کر کُواری مَین نامی ایک برطانوی بینڈ تشکیل دیا۔ آئندہ چند سالوں کے دوران، بینڈ کے اراکین بدلے اور 1960ء تک بینڈ کا نام دی بیٹلز بن گیا۔ ان کا پہلا کامیاب گانا 1962ء تک نہیں نکلا۔ نومبر 1962 میں ان کا گانا "پلیز پلیز می" برطانوی چارٹ کی فسٹ پوزیشن تک پہنچ گیا۔ برطانیہ کی چارٹ کی فسٹ پوزیشن تک پہنچنے والے پندرہ گانوں کے سلسلے میں یہ سب سے پہلا سنگل تھا۔ ان کے شوقینوں کے گہرے انس کو "بیٹل مینیا" کہا جاتا تھا۔ امریکی ٹی وی پر ان کا سب سے پہلا براہ راست نمائش 9 فروری 1964ء کے دن ایڈ سلیوَن شو پر ہوا۔ تقریباً 7 کروڑ 40 لاکھ ناظرین نے - تقریباً امریکا کی آدھی آبادی - شو پر بینڈ کا تماشا دیکھا۔ جلد بیٹلز کے گانے امریکی ٹاپ 40 چارٹ کے سب سے بلند 5 جگہوں میں داخل ہو گئے - ایک ریکورڈ جو ابھی تک نہیں توڑا گیا۔
| ویکی ذخائر پر بیٹلز سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- بیٹلز
- 1940ء کی دہائی کی پیدائشیں
- پال مکارٹنی
- 1960ء میں قائم ہونے والے موسیقی کے طائفے
- انگلستان میں 1960ء کی تاسیسات
- ورلڈ میوزک ایوارڈ یافتگان
- برٹ ایوارڈ یافتگان
- عالمی ریکارڈ گیر
- یونائیٹڈ آرٹسٹ ریکارڈز کے فنکار
- ایپل ریکارڈز کے فنکار
- کیپیٹل ریکارڈز کے فنکار
- گریمی ایوارڈ فاتحین
- موسیقی کے برطانوی طائفے
- نامعلوم پیرامیٹرز کے ساتھ رہنمائی خانہ جات استعمال کرنے والے صفحات
- اکیڈمی ایوارڈز اعزاز یافتگان
- پاپ موسیقی کے طائفے
- ہپی تحریک
- لورپول
- 1970ء کی یورپ میں تحلیلات
- انگلستان میں 1970ء کی تحلیلات
- انگریزی ثقافت
- برطانوی ثقافت
- ایم جی ایم ریکارڈز کے فنکار
- گریمی ایوارڈ یافتہ البم بلحاظ سال
- مملکت متحدہ میں 1970ء کی دہائی کی تحلیلات
- ہالی ووڈ واک آف فیم