تاریخ فیروز شاہی (عفیف)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
تاریخ فیروز شاہی (عفیف)
(فارسی میں: تاریخ فیروز شاہی ویکی ڈیٹا پر (P1476) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مصنف شمس سراج عفیف  ویکی ڈیٹا پر (P50) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اصل زبان فارسی  ویکی ڈیٹا پر (P407) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملک بھارت  ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
موضوع تاریخ ہند  ویکی ڈیٹا پر (P921) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

تاریخ فیروز شاہی سلطان فیروز شاہ تغلق کے دورِ حکومت کی فارسی زبان میں ایک تاریخ ہے، جس کا مصنف شمس بن سراج الدین ہے جو شمس سراج عفیف کے نام سے زیادہ معروف ہے۔اس نے بڑھاپے میں مناقبِ مشائخ کے طرز پر ایک ضخیم تاریخ لکھی جس میں دہلی کے چار سلاطین علاء الدین خلجی، غیاث الدین تغلق، محمد بن تغلق اور فیروز شاہ تغلق کے مناقب بیان کیے گئے ہیں۔ ان میں پہلے تین زمانے کی نذر ہو گئے اور آخری جلد جس میں صرف فیروز شاہ تغلق سے متعلق اطلاعات جمع کی گئی ہیں، دستیاب ہے۔ مصنف نے اسے کوئی نام نہیں دیا تھا، لیکن یہ تاریخ فیروز شاہی کے نام سے معروف ہے۔ اس میں فیروز شاہ تغلق کے عہد کے دیگر معروف اشخاص کے بارے میں بھی اہم اطلاعات درج ہیں۔ یہ کتاب فیروز شاہ تغلق کے دور کی سماجی اور تہذیبی کو سمجھنے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ [1] اس میں 752ھ سے 790ھ تک کے حالات درج ہیں۔[2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. جامع اردو انسائیکلوپیڈیا (جلد-1 ادبیات)، قومی کونسل برائے فروغِ اردو زبان، نئی دہلی، 2003ء، ص 164
  2. نبی احمد سندیلوی، تذکرہ مورخین، 1936ء، ص 30