مندرجات کا رخ کریں

تبادلۂ خیال:بائبل

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

عربی اور فارسی میں بائبل کی جگہ کتاب مقدس مستعمل ہے، کیا خیال ہے بائبل کو بائبل ہی رہنے دیا جائے یا کتاب مقدس کی طرف منتقل کر دیا جائے؟--ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 05:32, 1 جون 2012 (UTC)

  • صارفین اور منتظمین کی آراء کا انتظار ہے، متفقہ عنوان کے بعد اس کے متعلق زمرہ جات پر کام کرنا ہے اس لئے گزارش ہے کہ جلد سے جلد اپنی آراء کا اظہار کریں۔ --ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 13:57, 2 جون 2012 (UTC)
  • تائید کتاب مقدس۔ --ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 14:13, 4 جون 2012 (UTC)
  • تائید بائبل۔ بائبل ہی رہنے دیا جائے یا اگر بدلنا مقصود ہے تو انجیل کردیا جائے کیونکہ یہ نام ہی اردو میں مستعمل ہے۔ --کاشف عقیل (تبادلۂ خیال) 15:10, 2 جون 2012 (UTC)
    • انجیل انگریزی حرف gospel کیلئے مستعمل ہے، بہرحال، اگر کوئی اعتراض موصول نہ ہوا تو ایک دو دن میں بائبل ہی عنوان رہنے دیا جائے گا۔ --ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 09:39, 3 جون 2012 (UTC)
  • تائید کتاب مقدس۔ عربی و فارسی ہی میں نہیں بلکہ اردو میں بھی کتاب مقدس مستعمل ہے۔ اور تبشیری اشاعتی ادارے بائبل کا اردو نسخہ اسی نام سے طبع کر رہے ہیں۔ ملاحظہ فرمائیں تصویر۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 08:34, 4 جون 2012 (UTC)
    فائل:IMAG0072 copy.jpg
  • تائید - کتاب مقدس۔ bible تو کسی بھی ضخیم کتاب کو کہا جاسکتا ہے جو اس موضوع پر ایک نصاب یا قانون کا درجہ رکھتی ہو؛ خواہ مذہبی ہو یا دنیاوی۔ کہا جاتا ہے کہ کوئی تین ہزار قبل مسیح مصر میں مستعمل کاغذ نما چھال البردی (papyrus) سے ماخوذ لفظ ہے جو byblos اور پھر کسی بڑی کتاب کے تصور پر biblia بن گیا۔ انجیل تو متعدد ہیں جن میں وہ بھی شامل ہے جس کا تذکرہ قرآن میں آتا ہے یعنی انجیل قانونی، تمام انجیلیں (موجودہ) اور توریت کو ایک بڑی کتاب (biblia) میں ترتیب دے دیا گیا ہے اور یونانی میں یہ لفظ پہلی بار کوئی سن 250 یا 300 کے زمانے کی دستاویزات سے نظر آتا ہے۔ اردو میں bible کو محض کتاب کہنے سے اس لیئے کام نہیں چلتا کہ بات مخصوص نہیں ہو پاتی جبکہ انگریزی میں (اگر مخصوص سیاق و سباق نا ہو تو) bible سے مذہبی کتاب کا ہی تصور سب سے پہلے آتا ہے، اسی وجہ سے اردو میں کتاب کے ساتھ مقدس لگا کر اختصاص پیدا کر دیا جاتا ہے۔ --سمرقندی (تبادلۂ خیال) 05:02, 9 جون 2012 (UTC)
  • رائے شماری کے بعد متفقہ طور پر بائبل کو "کتاب مقدس" کی طرف رجوع مکرر کیا جا رہا ہے اور رائے شمالی ختم کی جاتی ہے۔ --ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 11:08, 11 جون 2012 (UTC)

بائبل سے متعلق گفتگو کا آغاز کریں

گفتگو شروع کریں