تبادلۂ خیال:عبید اعظم اعظمی

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ادب کے گوشے میں بزرگ شعراء کا تذکرہ پہلے ہونا چاہئے۔ یہ شخصیت اتنی اہم نہیں لگ رہی ہے، ایسے شعرا تو صرف شہر ممبئی کے اندر 15 تا 20 ہزار ملیں گے۔ اور ممبئی کے اچھے شعراء کرام کے بارے میں لکھنا ہی ہے تو، علی سردار جعفری، ، مجروح سلطان پوری، ندا فاضلی، راحت اندوری، حسرت جئے پوری، ممتاز راشد جیسے شعراء کے مضامین لکھیں تو بہتر رہے گا۔ Ahmadnisar 08:25, 4 اگست 2009 (UTC)

ان صاحب موصوف کی اب تک کوئی ایک کتاب بھی منظر عام پر نہیں آئی (انہیں کے بیان کے مطابق)، مگر اردو وکی پر اتنا لمبا مضمون! اور ان کے بیشتر نمونہ کلام بھی بے بحر لگ رہے ہیں۔ صارفین اس مضمون پر توجہ فرمائیں۔ Ahmadnisar 19:51, 18 اگست 2009 (UTC)

آپ نے جس شخصیت پر چند سطریں تحریر فرمائی ہیں یا تو آپ اس کے بارے میں جانتے نھیں یا جاننا نہیں چاہتے۔ اس نے جو کچھ تجربات عروض میں کیے ہیں اس سے اردو زبان و ادب کے معیاری رسائل و جرائد پڑھنے والے قارئین اچھی طرح واقف ہیں اور جناب والا مضمون نگار نے مضمون کے آخر میں جن رسائل و اخبارات کا ذکر کیا ہے انہیں ایک بار پڑھ کر دل کی کشادگی میں اضافہ کیا جاسکتاہے۔ نمونہ کلام کے حصے میں پیش کیے گئے تمام کے تمام شعر بحر میں ہیں۔اگر آپ کو کوئی شعر بحر سے خارج معلوم ہورہا ہو تو برائے مہربانی کسی ماہر عروض کو دکھا لیں اور اگر خود تقطیع کرسکتے ہوں تو سبحان اللہ۔ ویسے آپ کو کون سا شعر بحر سے خارج لگ رہا ہے۔علا مہ علیہ الرحمہ نے کتنی اچہی بات کہی ہے" شکوہ بے جا بھی کرے کوئی تو لازم ہے شعور"۔جناب من لوگوں کے دلوں میں خواہ مخواہ کی بدگمانی نہیں پیدا کرنی چاہئے۔جہاں تک سینئر شاعروں پر مضمون لکھنے والی بات ہے ، ان پر بہت کچھ لکھا جا چکا ہے لکھا جارہا ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی لکھا جائے گا۔مگر جو نئے لوگ زبان وادب کی ترویج و اشاعت کے لیے شب و روز کو شاں ہیں ان کی بھی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے ۔ آپ نے ممبئی کا ذکر کیا، ممبئی کے بارے میں بھی آپ کی معلومات بہت محدود نظر آرہی ہے۔اسے اپ ڈیٹ کریں اپ گریڈ کریں۔وکیپیڈیا کے دروازے سبھی کے لیے کھلے ہیں۔آپ ضرور لکھیں لیکن اللہ کے واسطے صارفین کو گمراہ نہ کریں۔

Qamar Siddiqui Mumbai

بیرونی روابط کی درستی (اکتوبر 2022)[ترمیم]

تمام ویکیپیڈیا صارفین کی خدمت میں آداب عرض ہے،

ابھی میں نے عبید اعظم اعظمی پر بیرونی ربط میں ترمیم کی ہے۔ براہ کرم میری اس ترمیم پر نظر ثانی کر لیں۔ اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہو یا آپ چاہتے ہیں کہ بوٹ ان روابط یا صفحے کو نظر انداز کرے تو براہ کرم مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ فرمائیں۔ میری تبدیلیاں حسب ذیل ہیں:

نظر ثانی مکمل ہو جانے کے بعد آپ درج ذیل ہدایات کے مطابق روابط کے مسائل درست کر سکتے ہیں۔

As of February 2018, "External links modified" talk page sections are no longer generated or monitored by InternetArchiveBot. No special action is required regarding these talk page notices, other than ویکیپیڈیا:تصدیقیت using the archive tool instructions below. Editors have permission to delete these "External links modified" talk page sections if they want to de-clutter talk pages, but see the RfC before doing mass systematic removals. This message is updated dynamically through the template {{sourcecheck}} (last update: 15 July 2018).

  • If you have discovered URLs which were erroneously considered dead by the bot, you can report them with this tool.
  • If you found an error with any archives or the URLs themselves, you can fix them with [iabot.wmcloud.org/iabot/index.php?page=manageurlsingle this tool].

شکریہ!—InternetArchiveBot (بگ رپورٹ کریں) 00:20، 25 اکتوبر 2022ء (م ع و)