تبادلۂ خیال:غلام عباس صدیقی

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سوال[ترمیم]

حال ہی میں کسی عنوان میں بے جا طور خطاب مخدوم شامل کرنے کی شکایت کی گئی ہے۔ کیا یہ وہی مضمون ہے؟--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:53, 18 اپریل 2017 (م ع و)

جی ہاں، اس مضمون میں مخدوم بطور نام استعمال ہوا ہے، مضمون میں جن کتب سے حوالے درج کیے گئے ہیں (وہ کتب مستند اور تاریخی اہمیت کی حامل ہیں) ان سب میں ان کے نام کے آگے مخدوم کا لفظ لگا ہوا ہے۔ مخدوم عباس کی تو وجہ شہرت ہی مخدوم ہے ورنہ غلام عباس صدیقی تو بس ایک عام سا نام ہے جسے کوئی نہیں پہچانتا۔ آج بھی پاٹ کے صدیقی خاندان کے تمام افراد کے نام کے ساتھ مخدوم استعمال ہوتا ہے۔ محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:11, 18 اپریل 2017 (م ع و)
یہ انتظامیہ کا معاملہ ہے لیکن اگر محترم عارف سومرو صاحب کی یہ دلیل مان لی جائےکہ مخدوم ان کے نام کا حصہ اور مستند کتب سے لیا ہے تو جو لفظ غازی زیر بحث ہے یہ لفظ غازی ہی ان شخصیتوں کی پہچان اور نام سے زیادہ معروف ہے اور جہاں کہیں بھی ان کا نام استعمال ہوا غازی اس کا لازمی جزو ہے اور مزمل صاحب نےجن کے ناموں سے غازی کو ہٹایا ان کو تلاش کرنابھی مشکل ہو چکا ہے۔اس کی مثال منظور حسین لاکھوں ہیں اور غازی منظور حسین ایک ہی ہے۔ یہ غازی کا لقب زیادہ مستحق ہے مخدوم غلام عباس صدیقی سے باقی آپ جو بھی فیصلہ کریں ،

اصول و ضوابط آپ کے بنائے ہوئے ہیں جو لقب پروفیسر غازی احمد کے نام کے ساتھ لقب بن کر کاٹا جا رہا ہے وہ لقب پروفیسر غفور اور پروفیسر خورشید کا نام کیسے بن رہا ہے ذرا وضاحت فرمادیں--ابو السرمد محمد یوسفگفتگو 18:40, 18 اپریل 2017 (م ع و)

@Abualsarmad: بھائی، آپ نے بالکل بجا فرمایا کہ یہ مضامین کے عنوانات کا القاب سے مزین ہونا بالکل بے جا ہے، غیر ضروری ہے۔ لہٰذا یہ عنوانات اب بدل دیے گئے ہیں: غفور احمد اور خورشید احمد (جماعت اسلامی)۔ اطلاع دینے اور بدلنے کے لیے کہنے کے لیے شکریہ! --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:10, 18 اپریل 2017 (م ع و)
@Abualsarmad: بھائی، آپ درست فرما رہے ہیں لیکن تمام ان اشخاص جنہیں ہم غازی کہتے ہیں ان میں اختلافات ہیں، مثال کے طور پر ملک ممتاز حسین قادری کی مثال لے لیں، انہیں ریاست نے مقدمہ سن کر مسلمان ججز نے سزا سنائی ہے، لیکن غازی علم الدین کی بات الگ ہے کیوں کہ انہیں انگریز سامراج میں سزا ہوئی ہے۔ جن مضامین کے ساتھ غازی کا لقب لگا ہوا ہے ان میں کچھ گمنام لوگ بھی شامل ہیں، یہ فیصلہ کرنا کہ کون غازی ہے کون نہیں یہ ہمارے یعنی انتظامیہ کے بس کی بات نہیں، اس لیے منتظمین مجموعی طور پر غازی کے القابات کو حذف کرنے کے حق میں ہیں۔ میں نے 522 مضامیں میں سے صرف تین (اگر میں غلط نہیں ہوں) مضامیں القاب والے بنائیں ہیں کیوں کہ ان کی ضرورت تھی۔ یہ احتیاط پسندی کیا کم ہے کہ 522 میں سے صرف 3 مضامین! اگر کوئی ساتھی مخدوم غلام عباس صدیقی سے مخدوم کا لقب ہٹانا چاہے تو بسم اللہ، مجھے کوئی اعتراز نہیں۔ یہ اچھی بات ہے کہ کھل کر مثبت گفتگو ہو رہی ہے۔ خیر اندیش محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:13, 19 اپریل 2017 (م ع و)
YesY تکمیل جیساکہ @Arif80s: صاحب نے اجازت دی ہے اور @Abualsarmad: صاحب نے نشاندہی کی ہے۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:53, 19 اپریل 2017 (م ع و)