تبادلۂ خیال:محمد عبدالحکیم شرف قادری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

محمد عبدالحکیم شرف قادری رحمۃ اللہ علیہ ایک حنفی سنی عالم دین تھے۔ آپ 13 اگست 1944 کو مرزاپور ضلع ہوشیار پور ( ہندوستان)میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم لاہور سے حاصل کی۔ جامعہ رضویہ لائل پور (فیصل آباد)، جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور ، اور بندیال شریف سے علوم دینیہ میں مہارت حاصل کی۔ آپ کے اساتذہ میں مولانا سردار احمد قادری چشتی، مفتی عبدالقیوم ہزاروی، علامہ عطا محمد بندیالوی ،مولانا حافظ احسان الحق ، مولانا سید منصور شاہ ، مولانا حاجی محمد حنیف، مولانا حاجی محمد امین اور مولانا محمد عبداللہ کے اسماء قابل ذکر ہیں۔ یکم ستمبر 2007 کو واصل حق ہوئے۔ دین اسلام کے لیے آپ کی بہت سی خدمات ہیں۔ آپ امام احمد رضا خان کی فکر سے متاثر تھے۔ مولانا محمد ارشد القادری آپ کے شاگرد ہیں۔ عبدالرزاق قادری حوالہ یہ مضمون میں نے یعنی عبدالرزاق قادری نے لکھا ہے۔ اور اس کے لیے ایک اہم حوالہ لے کر حاضر ہوا ہوں۔ ربط یہ رہا۔ http://www.nooremadinah.net/forumnoor/topic.asp?TOPIC_ID=2400 اگر مزید معلومات درکار ہوں تو بھی بندہ حاضر۔ عبدالرزاق قادری

شرف صاحب کی ایک کتاب نور نور چہرے ہے۔ اس کا ربط یہ ہے۔ ساتھ مصنف کا تعارف بھی ہے۔ http://www.islamimehfil.com/topic/16039-%D9%86%D9%88%D8%B1-%D9%86%D9%88%D8%B1-%DA%86%D9%87%D8%B1%DB%92/

"اصول ترجمۂ قرآن کریم" بھی محمد عبدالحکیم شرف قادری صاحب کی ایک تصنیف ہے۔ ربط http://kitaben.urdulibrary.org/Pages/Usool.html

مزید برآں اس ربط پر تذکار شرف کے نام سے آپ کی سوانح عمری پی ایک کتاب کا حوالہ ملتا ہے۔

اس ربط پر آپ کی ایک یادگار تصنیف کا صفحئہ اول موجود ہے۔ یہ تمام معلومات بتاتی ہیں کہ محمد عبدالحکیم شرف قادری کوئی غیر معروف شخصیت کا نام نہیں۔ لہذا مضمون والے صفحہ سے وہ اعتراض والا سانچہ غائب کیے جانے کی سفارش کی جاتی ہے۔ العارض عبدالرزاق قادری