تبادلۂ خیال:پاکستان میں یہودیت

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے


افسوس![ترمیم]

کچھ وقت پہلے جب میں کسی موضوع پر مواد گوگل پر تلاش کر رہا تھا، تب مجھے فیِشیل بنکہالڈ کی فرضی کہانی ٹائمز آف اسرائیل نامی ایک اسرائیلی میڈیا کی ویب سائٹ پر ملی۔ اس مضمون میں میں نے اسی حوالے سے ایک فرد کی اپنے آبائی قبرستان کو آباد کرنے کی کوشش کا خلاصہ لکھا تھا۔ اس بندے سے اس کے ٹویٹر کھاتے پر ربط کر کے اس مضمون کی اطلاع بھی دی تھی۔ یہ شخص اس وقت آن لائن تھا۔ پہلا رد عمل یہی تھا کہ وہ اس مضمون کا ایک لفظ بھی نہیں پڑھ سکتا۔ یہ تعجب خیز تھا۔ ایک پاکستانی نژاد شخص جس نے کچھ وقت پاکستان ہی میں بتایا ہو، اردو کے رسم الخط سے یکسر ناواقف! پھر آج جب میں دیکھا تو پایا کہ مجھ سے ہوئی ہمکلامی کو یہ شخص مٹا چکا ہے۔ اصل کلام سے ہٹ کر کچھ اور لوگوں کے ساتھ ذیلی مکالمے حسب حال موجود ہیں۔ اب سوال اٹھتا ہے کہ فیِشیل بنکہالڈ یا فیصل بنکہالڈ نے مجھ سے ہوئے کلام کو حذف کیوں کیا؟ یہ اس لیے کہ اصل کلام میں اردو سے بالکلیہ ناواقفیت واضح ہوجا رہی تھی جو غالبًا اس کے پروپگنڈے کے خلاف تھی! افسوس کہ لوگ دنیا میں کتنے بڑے سازشی دماغ کے حامل ہیں!!--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:36, 23 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

@Hindustanilanguage: واقعی میں افسوس کی بات ہے مگر اب فشل بن خالد کو وزارت داخلہ پاکستان نے اپنی شناختی دستاویزات میں یہودی مذہب لکھنے کی اجازت دے دی تھی اور اب اس کا اسمارٹ کارڈ (شناختی کارڈ) بھی جاری ہوگا، مگر اس شرط کے ساتھ کہ وہ اسرائیل نہیں جا سکے گا :) — بخاری سعید تبادلہ خیال 06:59, 6 فروری 2018 (م ع و)
@BukhariSaeed: کیا پاکستان میں تبدیلی مذہب پر قانونًا سزائے موت ہے؟ اس کے لیے علاوہ آپ کی فراہم کردہ معلومات کا ماخذ کیا ہے، براہ کرام ربط دیجیے۔--مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:39, 6 مارچ 2018 (م ع و)
شاید میرے خیال سے تبدیلی مذہب کی قانوناً کوئی سزا نہیں ہے مگر توہین مذہب (حصوصاً اسلام) کی سزا ہے۔ اور معلومات کا ماخذ یہ تھا (اور بھی کچھ روابط تھے) 17:57, 6 مارچ 2018 (م ع و)
شکریہ! ویسے ایک دلچسپ گفتگو آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔ --مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:09, 6 مارچ 2018 (م ع و)