تبادلۂ خیال:4294967295 (عدد)

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

Untitled[ترمیم]

یہ کون سا عدد ہے۔ --Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:34, 1 دسمبر 2015 (م ع و)

دیکھیں 2038ء میں کیلنڈر کی گڑبڑ یہ عدد اس مضمون میں مذکور سیکنڈوں کی تعداد کا دگنا ہے وہ مشکل 32 بٹ کے مصنع لطیف میں پیدا ہوتی ہے اور ہمارا یہ والا عدد 64 بٹ میں پیدا ہونے والی مشکلات کو بتاتا ہے۔علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 23:59, 4 دسمبر 2015 (م ع و)
اصل میں انگریزی ویکی پر اسے حذف کر دیا گیا تھا۔ میں سمجھا کہ غلطی سے بن گيا ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:33, 5 دسمبر 2015 (م ع و)
میں انگریزی ویکی کو معیار نہیں بناتا۔ البتتہ یہ وہاں موجود ہے۔علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:08, 5 دسمبر 2015 (م ع و)
آپ نے اس کو عدد کے تحت بنایا ہے، اور مواد بھی عدد والا ہے، جب کہ جس ربط سے اسے جوڑا گیا ہے، اس مضمون کا مواد اس سے متضاد ہے۔ یہاں دیکھیں عدد والا مضمون--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:14, 5 دسمبر 2015 (م ع و)
حضور اسی لئے عرض کیا کے اس کو معیار نہیں سمجھتا۔--علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:54, 5 دسمبر 2015 (م ع و)
میں نے اسے معیار ماننے کی بات نہیں کی، اگر اس کے ساتھ عدد کی ٹاکی لگائی گئی ہے تو اسے آپ، 2038ء میں کیلنڈر کی گڑبڑ سے کیسے جوڑ رہے ہیں، عد والے تمام مضامین کا موضوع الگ ہے، اور اس 2038ء میں کیلنڈر کی گڑبڑ سے متعلق ، اس مضمون عنوان میں عدد نہیں آنا چاہیے اور یہ مواد بھی نہیں ہونا چاہیے۔ ویسے معیار نا ماننے سے کیا مراد ہے؟ کیوں کہ اعداد پر تو آپ کرڑوں مضامین اس طرز پر بنا سکتے ہیں کہ اس سے بڑا اس سے چھوٹا۔ --Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:29, 5 دسمبر 2015 (م ع و)
جناب والا! ہم نے اس عدد کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئے 2038ء والے مضمون میں مذکور اس سے ملتے جلتے عدد کی مثال دی تھی کہ اس مذکورہ عدد پر بھی مضمون تو بنے گا ہی چاہے انگریزی میں ہو یا نہ ہو۔ باقی ہم اعداد کے کروڑں تو نہیں ہزاروں ضروری مضامین تو بنائیں گے ہی۔ اور آہستہ آہستہ تحقیق کر کر کے اس کے مواد میں اضافہ کرتے جائیں گے۔ اگر آپ کی اجازت ہو تو۔علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:32, 5 دسمبر 2015 (م ع و)
ہم کون ہوتے ہیں اجازت دینے والے ہم تو خود پابندیوں میں جکڑے ہوئے لوگ ہیں۔ہاں اس انتہائی طویل گنتی پر اپنی بات رکھی ہے۔آپ تسلی سے ہزاروں ضروری مضمون بنائیں، ابھی صارفین آنے والے ہیں (مال تیار ہو رہا ہے)، وہ آ کے ان ہزاروں صفحات میں ضرور بامعنی اضافہ کر کے ثواب دارین حاصل کريں گے۔اگر انگریزی ویکی آپ کے لیے معیار نہیں تو آپ نے یہ سلسلہ کہاں سے اخذ کیا؟، سوال ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:40, 5 دسمبر 2015 (م ع و)
جواب میں عرض کرتے ہیں کہ اعداد اور ان کے حقائق ہم خود بھی کافی حد تک جانتے ہیں اور ہمارے ریاضیدانوں نے انگریزوں سے بہت پہلے اور بہت زیادہ کام کیا ہے ہاں ان کی جدید تحقیقات ہم لوگوں سے (وسائل کے وفور کی وجہ سے) زیادہ ہے جس سے ہم فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ یقین مانیے ہم نے کافی اعداد کی خصوصیات ان سے سیکھے بنا ہی لکھی ہیں۔ کون سا مال تیار ہو رہا ہے جناب؟۔علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:50, 5 دسمبر 2015 (م ع و)
او! اب کیا کریں، انگریز ہم سے آگے نکل گئے، تو کیا اب ہم صرف کاپی پیسٹ سے ریاضی کو زندہ کر کے ان کو ہرائیں گے؟۔ آپ جاری رکھیں، مگر گنتی کی یہ طولانی مناسب نہیں۔ میں صرف یہ کہنا چاہ رہا ہوں۔ آپ ہزار، دس ہزار تک، لاکھ بنا دیں۔ مگر یہ لاکھوں لاکھ والی گنتی کی طرف ابھی جانا مناسب نہیں۔ کیوں کہ یہ عدد نہیں۔ بلکہ ان کا مواد بلکل الگ ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:57, 5 دسمبر 2015 (م ع و)
یہ انگریزوں کا کمال ہے کہ ہم سے کاپی پیسٹ کر کے آگے نکلنے کا بہت ہی کامیاب ڈراما کرتے ہیں۔ بہت سی چیزوں میں وہ ابھی انسانوں سے ہی بہت پیچھے ہیں۔ بہر حال لاکھوں لاکھ کی بات نہیں ہے یہ ایک موضوع ہے ابھی اس جیسے سینکڑوں نہیں تو درجنوں موضوعات ہیں جن میں لاکھوں نہیں تو ہزاروں مضامیں درکار ہیں۔ صرف شطرنج کی اہم اہم اور ضروری چالوں پر کئی ہزار صفحات بن سکتے ہیں۔ یا پھر انسانی آداب زندگی پر سینکڑوں صفحات بن سکتے ہیں یا پھر احادیث نبوی میں سے اہم اہم احادیث پر دسیوں ہزار صفحات بنائے جا سکتے ہیں احکام اسلامی پر 5 سے 6 ہزار صفحات بنائے جا سکتے ہیں۔ حکمت اور طب پر ہزاروں ہزار صفحات بنائے جا سکتے ہیں۔ وغیرہ وغیرہ۔علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:14, 5 دسمبر 2015 (م ع و)

--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:21, 5 دسمبر 2015 (م ع و)