تبادلۂ خیال زمرہ:تارک الدنیا شخصیات

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

Asceticism کو اردو ویکی پر زمرہ:رہبانیت لکھا گیا ہے اور قومی انگریزی اردو لغت میں بھی Ascetic کے متعدد معنوں میں یہ مجتنب کا لفظ موجود نہیں، کیا یہ اردو مسیحی کتابوں میں لکھا جا رہا ہے؟--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:16, 16 ستمبر 2017 (م ع و)

مجتنب -- بخاری سعید تبادلہ خیال 06:20, 16 ستمبر 2017 (م ع و)
اصل میں مجتنب، اجتناب یعنی پرہیز کرنے والے کو کہتے ہیں، کوئی کسی بھی چیز سے پرہیز کر رہا ہو گا تو وہ اس چیز کا مجتنب کہلائے گا، اس سے پرہیز کرنے والا،

حوالہ جات کے لیے دیکھیے اردو لغت، تاریخی اصول پر، لغات کشوری، صفحہ 436 اور فرہنگ امیری صفحہ 512، مزید اردو انسائیکلوپیڈیا پر، میرے خیال میں اس کے لیے مجتنب بہتر نہیں ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:42, 16 ستمبر 2017 (م ع و)

جی محترم مجھے بھی یہی لگتا ہے۔ آپ کے خیال میں اس کا بہتر عنوان کیا ہونا چاہیے؟ -- بخاری سعید تبادلہ خیال 06:44, 16 ستمبر 2017 (م ع و)
مرتاض بہتر رہے گا -- بخاری سعید تبادلہ خیال 06:52, 16 ستمبر 2017 (م ع و)
نہیں، یہ تارک الدنیا کے لیے استعمال ہو رہا ہے، جو انسانوں سے الگ تھلگ ہو کر عبادت کرے وہ، جیسے اسلام میں زاہد اور مسیحیت میں راہب استعمال ہوتا ہے۔ مرتاض اردو میں عام فہم نہیں ہے۔ اس کو تارک الدنیا، خلوتی، گوشہ نشیں وغیرہ کہنا مناسب ہو گا۔ کیوں کہ دیگر ہم معنی الفاظ اردو میں مختلف مذاہب کے لیے مستعمل ہیں، جیسے راہب، جوگی، مونک، زاہد، سنت وغیرہ۔گوشہ نشیں اور تارک الدنیا بہتر لگ رہا ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:14, 16 ستمبر 2017 (م ع و)
متفق زاہد مسیحیت میں بھی ہے، تارک الدنیا شخصیات کردیجیے -- بخاری سعید تبادلہ خیال 10:17, 16 ستمبر 2017 (م ع و)
YesY تکمیل--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:13, 23 ستمبر 2017 (م ع و)