تبادلۂ خیال صارف:خضر چوہدری

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

خوش آمدید![ترمیم]

ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹ پر شامل ہوں: اور

(?_?)


بزمِ اردو ویکیپیڈیا میں خوش آمدید خضر چوہدری

السلام علیکم! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔
ویکیپیڈیا ایک آزاد بین اللسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ منصوبۂ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری 2001 میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجراء جنوری 2004 میں عمل میں آیا ۔ فی الحال اس ویکیپیڈیا میں اردو کے 205,315 مضامین موجود ہیں۔
اس دائرۃ المعارف میں آپ مضمون نویسی اور ترمیم و اصلاح سے قبل ان صفحات پر ضرور نظر ڈال لیں۔


بہتر ہوگا کہ آپ آغاز ہی میں درج ذیل صفحات پر نظر ڈال لیں:


یہاں آپ کا مخصوص صفحۂ صارف بھی ہوگا جہاں آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں، اور آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیگر صارفین آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کو پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔

  • کسی دوسرے صارف کو پیغام ارسال کرتے وقت ان امور کا خیال رکھیں:
    • اگر ضرورت ہو تو پیغام کا عنوان متعین کریں۔
    • پیغام کے آخر میں اپنی دستخط ضرور ڈالیں، اس کے لیے درج کریں یہ علامت --~~~~ یا اس () زریہ پر طق کریں۔


ویکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔

آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔


  • لکھنے سے قبل اس بات کا یقین کر لیں کہ جس عنوان پر آپ لکھ رہے ہیں اس پر یا اس سے مماثل عناوین پر دائرۃ المعارف میں کوئی مضمون نہ ہو۔ اس کے لیے آپ تلاش کے خانہ میں عنوان اور اس کے مترادفات لکھ کر تلاش کر لیں۔
  • سب سے بہتر یہ ہوگا کہ آپ مضمون تحریر کرنے کے لیے یہاں تشریف لے جائیں، انتہائی آسانی سے آپ مضمون تحریر کرلیں گے اور کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔


-- آپ کی مدد کےلیے ہمہ وقت حاضر
محمد شعیب 17:47, 18 نومبر 2017 (م ع و)

پیر مہر علی شاہ صاحب کا قصہ[ترمیم]

پیر مہر علی شاہؒ کے زمانے میں ایک بہت بڑا ڈاکو تھا جس کا نام ٰگاموٰ تھا۔ اس نے پیر مہر علی شاہؒ کی زیارت کی تو سوچا کیوں نہ پیر صاحب سے بیعت کر لوں وہ گولڑہ شریف شام کے وقت گیا تو پیر مہر علی شاہ صاحبؒ تسبیح پڑھ رہے تھے وہ جاتے ساتھ ہی مہر علی شاہ صاحبؒ کا ہاتھ پکر کر کہنے لگا پیر صاحب مجھے بیعت کر لیں۔ آپ نے اس کی طرف نگاہِ ولایت سے دیکھا اور کہا تیرا نام ٰگاموٰ ہے؟ وہ بولا جی پیر صاحب۔ پیر مہر علی شاہ صاحبؒ نے کہا دیکھ گامو بیعت ہونے کے بعد پیر کی ہر بات ماننی ہوتی ہے، بتا مان لے گا؟ وہ بولا پیر جی میں ہر بات مان لوں گا لیکن چوری کرنا نہیں چھوڑوں گا۔ پیر مہر علی شاہ صاحب نے فرمایا: ایک شرط میں نے تیری مان لی ایک تو میری مان لے۔ وہ بولا کیسی شرط؟ پیر مہر علی شاہ صاحبؒ نے فرمایا: بس گولڑے والے پیر کے سامنے کبھی چوری مت کرنا۔ وہ سمجھا پیر صاحب کا مطلب ہے کہ گولڑہ شریف کے علاقے میں بس چوری نہ کرنا۔ اس نے شرط منظور کرلی اور بیعت ہوگیا۔ جب وہ جانے لگا پیر مہر علی شاہ صاحب نے فرمایا: گامو شرط یاد رکھنا۔ وہ اس رات گجرات چلا گیا اور رات کے وقت چوری کرنے ایک گھر گیا جب اندر داخل ہوا تو سامنے پیر مہر علی شاہ صاحبؒ نفل ادا فرما رہے تھے۔ گامو ڈر کے ایک دم باہر بھاگ گیا اور شکر ادا کیا پیر صاحبؒ کی نظر نہیں پڑی۔ وہ وہاں سے دور دوسرے گھر میں گیا اور وہاں چوری کر کے باہر نکلا تو پیر مہر علی شاہ صاحبؒ نے اسکا ہاتھ پکر لیا اور کہا گامو پہلے والے گھر ہماری نظر نہیں پڑی لیکن ہم یہاں دیکھ رہے ہیں۔ وہ اسی وقت تائب ہوا اور ہمشہ کے لیے باز آ گیا۔ خضر چوہدری (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:28, 18 نومبر 2017 (م ع و)