تبادلۂ خیال صارف:عبداللہ نادر

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

خوش آمدید![ترمیم]

ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹ پر شامل ہوں: اور

(?_?)


بزمِ اردو ویکیپیڈیا میں خوش آمدید عبداللہ نادر

السلام علیکم! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔
ویکیپیڈیا ایک آزاد بین اللسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ منصوبۂ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری 2001 میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجراء جنوری 2004 میں عمل میں آیا ۔ فی الحال اس ویکیپیڈیا میں اردو کے 205,285 مضامین موجود ہیں۔
اس دائرۃ المعارف میں آپ مضمون نویسی اور ترمیم و اصلاح سے قبل ان صفحات پر ضرور نظر ڈال لیں۔


بہتر ہوگا کہ آپ آغاز ہی میں درج ذیل صفحات پر نظر ڈال لیں:


یہاں آپ کا مخصوص صفحۂ صارف بھی ہوگا جہاں آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں، اور آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیگر صارفین آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کو پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔

  • کسی دوسرے صارف کو پیغام ارسال کرتے وقت ان امور کا خیال رکھیں:
    • اگر ضرورت ہو تو پیغام کا عنوان متعین کریں۔
    • پیغام کے آخر میں اپنی دستخط ضرور ڈالیں، اس کے لیے درج کریں یہ علامت --~~~~ یا اس () زریہ پر طق کریں۔


ویکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔

آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔


  • لکھنے سے قبل اس بات کا یقین کر لیں کہ جس عنوان پر آپ لکھ رہے ہیں اس پر یا اس سے مماثل عناوین پر دائرۃ المعارف میں کوئی مضمون نہ ہو۔ اس کے لیے آپ تلاش کے خانہ میں عنوان اور اس کے مترادفات لکھ کر تلاش کر لیں۔
  • سب سے بہتر یہ ہوگا کہ آپ مضمون تحریر کرنے کے لیے یہاں تشریف لے جائیں، انتہائی آسانی سے آپ مضمون تحریر کرلیں گے اور کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔


-- آپ کی مدد کےلیے ہمہ وقت حاضر
محمد شعیب 07:33, 3 فروری 2018 (م ع و)

ایک ملاقات ظہیر دانش عمری کے ساتھ[ترمیم]

ازقلم :____عبداللہ نادر عمری _____

ظہیر دانش عمری ظہیردانش اردو ادب کے پلیٹ فارم پر ایک معروف اور نمایاں نام ہے جن کے قلم سے بہت کم مدت میں سینکڑوں مضامین ملک کے مختلف اخباروں اور مجلوں کی زینت بن چکے ہیں،کسی اہم وجہ سے شہرِ بنگلور تشریف لائے ہیں، شہر پہنچ کر سب سے پہلے مجھے یاد کیا، ملاقات کا شیڈول طئے کیا گیا،ہماری ملاقات شیواجی نگر کے چوک پر ہوئی، اِدھر ہم ملے اُدھر آسمان اپنی جلوہ سامانیوں سے ہمارا استقبال کررہا تھا، برسات کی ہلکی ہلکی پھواریں بازار کے برقی قمقموں سے نکلتی روشنی سے جب گزرتی ہیں تو وہ خوشنما منظر قابل ِ دید ہوتا ہے، برسات کی مزید کرم فرمائیوں سے اپنے دامن کو محفوظ رکھنے کے بہانے محبوب بُک ڈپو میں داخل ہوگئے اور اردو شعروادب کی کتابوں کا جائزہ لینے لگے، سید احمد ایثار(ماہرِ اقبالیات) کی خودنوشت "سراغِ زندگی" کا انتخاب ہوا، بعد ازاں سویرا ہوٹل کی عمدہ چاۓ سے جسم و جاں میں تازگی پیدا ہوگئی، ویسے موسم کا تقاضا بھی تھا، برستی بارش، ٹھنڈی ہوا اور گرم چائے. ، دورانِ گفتگو مختلف موضوعات پر بحث ہوتی رہی، اس یادگار ملاقات کو تصویر میں قید کرنا میرے لئے ضروری تھا، آپ بھی دیکھ لیں،تصویر میں نظر آرہی تیسری شخصیت میرے ہم پیالہ ہم نوالہ اور ادب نواز تبریز پاشا عمری،درس و تدریس سے وابستہ ہیں. ظہیر دانش عمری کی تحریریں تو آپ کو اچھی لگتی ہوں گی مگرجب آپ بالمشافہ ملاقات کریں تو موصوف کے بہترین اخلاق و کردار کے قائل ہوئے بغیر نہیں رہیں گے، آپ کے سینے میں ایک درد مند دل ہے جو انسانیت کے لئے دھڑکتا ہے،اس کی بڑی مثال یہ ہے کہ آپ روزانہ کڈپہ کے گورنمنٹ ہسپتال کے آگے غریب اور مجبور لوگوں کے لئے بالکل مفت ناشتہ کا انتظام کرتے ہیں، یہ سلسلہ تقریباً چھ سات ماہ سے جاری ہے، اللہ تعالیٰ قبول فرمائے اور نظر ِ بد سے محفوظ رکھے آمین.

 تمنا درد دل کی ہو تو کر خدمت فقیروں کی
 نہیں ملتا یہ گوہر بادشاہوں کے خزینوں میں
2405:204:5701:7390:D22C:67FE:BE20:9AB5 09:55، 30 اکتوبر 2022ء (م ع و)