تحریک محنت
Appearance
تحریک محنت، پاکستان کے مزدوروں کی ایک غیر سیاسی تنظیم ہے جس کا مقصد مزدوروں اور صنعتی کارکنوں میں اسلام کی اشاعت کا کام کرنا ہے۔ اس مقصد کے لیے تحریک محنت پاکستان مختلف صنعتی اداروں میں درس قرآن، درس حدیث اور اسلامی و اخلاقی موضوعات پر اجتماعات کا انعقاد کرتی رہتی ہے۔ تحریک محنت پاکستان کا مرکزی دفتر ٹیکسلا کے قریب واہ میں واقع ہے۔ تنظیم فرقہ وارانہ تعصب سے پاک ہے اور جماعت اسلامی کی برادر تنظیم سمجھی جاتی ہے۔