تسنیم جعفری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
تسنیم جعفری
معلومات شخصیت
مقام پیدائش سندھ
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام
عملی زندگی
پیشہ بچوں کی ادیبہ ،  پروفیسر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب

تسنیم جعفری ایک پاکستانی، بچوں کی سائنس فکشن مصنفہ ہیں، ان کی اب تک 15 کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔

ابتدائی زندگی و تعلیم[ترمیم]

تسنیم جعفری کی پیدائش لاہور میں ہوئی، ان کے والد ایک سرکاری ملازم رہے ہیں۔ جن کے مختلف شہروں میں نوکری کرنے کی وجہ سے ان کی تعلیم مختلف شہروں میں ہوئی۔ انھوں نے بی ایس سی، بے ایڈ اور پھر ایم اے انگریزی کیا۔[1]

پیشہ وارانہ زندگی[ترمیم]

تسنیم جعفری نے 2004ء میں اپنی پہلی کہانی لکھی جو سائنس فکشن تھی جو بچوں کے مشہور ماہنامہ پھول میں شائع ہوئی، اس کے ساتھ ہی ماہنامہ آنکھ مچولی اور تہذیب الاطفال جسے ڈاکٹر رضوان ثاقب نے خصوصاً بچیوں کے شروع کیا تھا، میں کئییی سال تک لکھا، تہذیب الاطفال میں معاون اعزازی مدیرہ بھی ذمہ داریاں سر انجام دی۔2007ء سے اردو سائنس بورڈ کے لیے لکھنے کا سلسلہ شروع کیا جو آج تک جاری ہے، علاوہ ازیں فیملی میگزین سمیت دیگر ملکی رسائل و جرائد میں ان کی تحریریں، کہانیاں تواتر سے شا ئع ہورہی ہیں۔ 2019ء میں اکادمی ادبیات اطفال کی جانب سے انھیں ادبِ اطفال اعزاز اور بچوں کے لیے بہترین سائنسی ادب تخلیق کرنے پر معمارِ وطن اعزاز ملا جو چوتھی قومی کانفرنس برائے ادب اطفال 2019ء میں دیا گیا، جب کہ نیشنل بک فاؤنڈیشن کی جانب سے بچوں کے لیے ادبی خدمات پر خصوصی پزیرائی کا سرٹیفکیٹ ملا۔

تصنیفات[ترمیم]

اردو سائنس بورڈ سے ان کی تین کتابیں شائع ہو چکی ہیں جو سائنسی موضوعات پر ہیں، ان میں سب سے پہلی کتاب ماحول سے دوستی کیجئے تھی جو 2012ء میں شائع ہوئی، یہ ماحولیاتی آلودگی پر بچوں کے لیے ایک ناولا ہے، جو یونیسکو کے خصوصی منصوبے کے تحت شا ئع ہوئی تھی۔دوسری کتاب مریخ سے ایک پیغام ہے جو سائنس فکشن پر مبنی ہے، تیسری کتاب لے سانس بھی آہستہ جو سائنسی مضامیں پر مشتمل ہ، یہ 2018ء میں اردو سائنس بورڈ، لاہور سے شائع ہوئی۔ اس کے علاوہ چار کتابیں جو الف لیلہ سیریز کے نام سے کلاسک نے شائع کیں ہیں، ان میں لڑکیوں کی الف لیلہ، پریوں کی الف لیلہ، بچوں کی الف لیلہ اور جانوروں کی الف لیلہ شامل ہیں۔ایک شاعری کی کتاب میرے وطن کی یہ بیٹیاں جو ماورا نے شائع کی ہے، اس کتاب میں انھوں نے پاکستانی نامور خواتین کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ جو خصوصاً 8 مارچ یوم خواتین کے موقع پر شائع ہوئی تھی۔ 2020ء میں ان کی دو کتابیں شائع ہوئیں، جن ایک سائنس فکشن ناول مریخ کے مسافر اور دوسری روبوٹ بوبی جس میں کہانیاں اور نامور سائنسی شخصیات کی زندگی پر مضامین شامل ہیں۔[2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. اختر سردار چودھری (5 دسمبر 2021ء)۔ "روزنامہ جہان پاکستان"۔ جہان پاکستان۔ اسلام آباد۔ صفحہ: 7۔ 05 دسمبر 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 دسمبر 2021ء 
  2. "تسنیم جعفری – مصنف، ناول نگار، کہانی کار"۔ پریس فار پیس۔ جون 2021ء۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 دسمبر 2021ء