تھامس پنچن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے


تھامس پنچن
 

معلومات شخصیت
پیدائش 8 مئی 1937ء (87 سال)[1][2][3][4][5][6][7]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
گلین کوو، نیو یارک  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش مینہیٹن  ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت ریاستہائے متحدہ امریکا  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی کورنیل یونیورسٹی (ستمبر 1953–جون 1959)  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تخصص تعلیم انگریزی ادب  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعلیمی اسناد بی اے  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ مصنف[8]،  ناول نگار،  مضمون نگار،  سائنس فکشن مصنف  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی[9][10]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت بوئنگ[11]  ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
میک آرتھر فیلو شپ  (جولا‎ئی 1988)[12]
نیشنل بک ایوارڈ (برائے:Gravity's Rainbow) (1974)[13]  ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نامزدگیاں
پلٹرز انعام برائے فکشن (1974)[14]
نیبولا اعزاز برائے بہترین ناول (1974)[15]  ویکی ڈیٹا پر (P1411) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دستخط
 
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

تھامس پنچن، 8 مئی 1937 مین گلیں کیو لونگ آئی لینڈ نیویارک میں پیدا ھوئے۔ 1959 میں کورنیل یونیورسٹی سے سائنس اور انگریزی ادبیات کی سند حاصل کی لیکن جلد ہی کارنیل یونیورسٹی سے انجینرنگ کی تعلیم کو خیر باد کہ کر امریکی بحریہ میں شمولیت اختیار کی۔ جب وہ 1960–1963 میں سیٹل، ریاست واشنگٹن کی بوئنگ ھو ائی جہازوں کی کمپنی میں " تکنیکی مصنف" تھے تو انھوں نے اپنی پہلی ناول "وی" (V) مکمل کی۔ تھامس پنچن امریکا کے ایسے فکشن نگار ہیں جن کے متعلق یہ کہا جاتا ہے کی وہ ریاضیاتی نثر لکھتے ہیں۔ جس میں طبعیات اور دیگر سائنسی علوم کی اصطلاحات کی بھر مار ھوتی ہے جو قاری کے ذہن پر گراں گذرتی ہے یوں ان کا افسانوی متن ایہام نویسی اور ابہام سے بھر جاتا ہے اور وہ اپنی تحریروں میں کئی لسانی نوعیتوں اور قواعد کو خطروں سے بھی دوچار کردیتے ہیں اور اس ہیبت ناک صورت حال سے وہ اپنے قاری کو خوف زدہ کردیتے ہیں جس میں کوکیں، دیگر منشیات اور شراب نوشی کی ‘ کجروانہ‘ گونج بھی سنائی دیتی ہے۔ پنچن اپنے فکشن کو مابعد جدیدی کے علاوہ "اعلی/ اونچی جدیدیت "بھی کہتے ہیں۔ ان کی ناولز میں معاشرتی، سیاسی نوعیتوں کے کرب اور مسائل بھرے ھوئے ہیں۔ جس میں نسل پسندی اور سامراج کی شکل کو وہ ثقافتی جبر کے حوالے سے دیکھتے ھوئے اس کو نئی ادبی ہیتوں کے ساتھ تخلیق کرتے ہیں جس کے بطن میں عمرانیاتی اور الہیاتی فکر پوشیدہ ہے۔ پنچن نے جنسیات، نفسیات، سماجیات، سائنس اور ٹیکنیالوجی کے موضوعات کو اپنے ناولز میں بہت ہی ہنر مندی سے اپنے افسانوی کینوس پر پھیلایا۔ وہ کمتر ثقافت کی نشاندھی کرتے ھوئے اپنے فکشن میں مزاحیہ، کارٹون، معروف فلموں، ٹیلی ویژن پروگرامز، پکوان کاری، شہری اساطیر، سازشی نظریات اور لوک فن کی بو قلمیاں بکھیر دیتے ہیں۔ تھامس پنچن کے افسانوی آفاق پر ونگسٹائن، ایملی ڈکنس، بورھس، امبرٹوایکو، ایڈگر ایلن پو، ہارتھون، میلویل، چالس ڈکنس، تھامس مان، جوزف کانریڈ، بیکٹ، آئینسکو، کامیو، ایڈورڈ ایلبی، سال بیلو، ہیرلڈ پینٹر، نامن میلر، ٹینسی ولیم اور ٹونی مویسن کے گہرے اثرات محسوس کیے جا سکتے ہیں۔ انھوں نے سلمان رشدی کی ناول " کلام شیطانی" کی تعریف کرتے ھوئے اسے عظیم ناول قرار دیا۔ پنچن کئی بار ادب کے نوبل انعام کے لیے نامزد کیے گئے مگر ہنوز انھیں اس انعام کو پانے میں کامیابی حاصل نہیں ھوسکی۔ تھامس پنچن پر میرا ایک مضمون راولپنڈی کے ادبی جریدے۔۔"کلاسیک"۔۔ اکتوبر 1985( مدیر: احمد داؤد مرحوم) کے شمارے میں "پراسرار ناول نگار" کے عنوان سے شائع ھوا تھا۔ تھامس پنچن کی تخلیقات یہ ہیں۔ ان میں سے چندکتابوں کو انعامات اور اعزازت سے بھی نوازہ گیا ہے۔{تحریر: احمد سہیل} :::

V. (مارچ, 1963)، winner of William Faulkner Foundation Award The Crying of Lot 49 (اپریل 27, 1966)، winner of Richard and Hilda Rosenthal Foundation Award Gravity's Rainbow (فروری 28, 1973)، 1974 National Book Award for fiction, judges' unanimous selection for Pulitzer Prize overruled by advisory board, awarded William Dean Howells Medal of the American Academy of Arts and Letters in 1975 (award declined) Slow Learner (اپریل, 1984)، collection of early short stories Vineland (فروری, 1990) Mason & Dixon (اپریل 1997) Against the Day (نومبر 21, 2006) ( تحریر:احمد سھیل)

  1. ربط : https://d-nb.info/gnd/118597221  — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اپریل 2014 — اجازت نامہ: CC0
  2. Internet Speculative Fiction Database author ID: https://www.isfdb.org/cgi-bin/ea.cgi?94 — بنام: Thomas Pynchon — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  3. NooSFere author ID: https://www.noosfere.org/livres/auteur.asp?numauteur=-51955 — بنام: Thomas PYNCHON — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  4. بنام: Thomas Pynchon — فلم پورٹل آئی ڈی: https://www.filmportal.de/1d56cfa3955f4fef828780f4f987283d — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  5. Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/pynchon-thomas — بنام: Thomas Pynchon — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  6. بنام: Thomas Pynchon — Vegetti Catalog of Fantastic Literature NILF ID: https://www.fantascienza.com/catalogo/NILF14342
  7. Babelio author ID: https://www.babelio.com/auteur/wd/1923 — بنام: Thomas Pynchon
  8. ربط : https://d-nb.info/gnd/118597221  — اخذ شدہ بتاریخ: 25 جون 2015 — اجازت نامہ: CC0
  9. http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb119208145 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  10. کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/9438307
  11. https://dx.doi.org/10.1017/9781108683784
  12. https://www.washingtonpost.com/archive/lifestyle/1988/07/19/macarthur-grants-to-31/b81f08bc-2b01-4a30-a6a4-c9c111df997d/ — اخذ شدہ بتاریخ: 2 جولا‎ئی 2020
  13. https://www.nationalbook.org/books/gravitys-rainbow/
  14. https://www.nytimes.com/1974/05/08/archives/pulitzer-jurors-his-third-novel.html — اخذ شدہ بتاریخ: 2 جولا‎ئی 2020
  15. https://www.nytimes.com/1974/05/08/archives/pulitzer-jurors-his-third-novel.html