مندرجات کا رخ کریں

تیز رفتار سہ ابعادی بس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
فائل:Chinese straddling bus 3D Express Coach.jpg
تیز رفتار سہ ابعادی بس کی ایک مجوزہ شکل .

تیز رفتار سہ ابعادی بس (انگریزی:3D Express Coach ؛آسان چینی حروف:立体快巴؛روایتی چینی حروف: 立體快巴؛ پینین:Lìtǐ Kuǎi Bā ) ایک ایسی سواری ہے جو آرام دہ، کشادہ اور دو مناطق پر ہے۔ آپ اسے ایک سرنگ میں چلنے والی بس سے مشابہہ بھی قرار دے سکتے ہیں۔ یہ ایک نئی مجوزہ سواری ہے جس کا نمونہ شینزین کی ایک مرافقہ الموسوم بہ الفاظ انگریزی(Hashi Future Parking Equipment Company)نے ترتیب دیاہے۔ اس منصوبے کی نقاب کشائی اور عملی مظاہرہ چین میں منعقد ہونے والے سالانہ بیجنگ کے بین الاقوامی اعلیٰ معیاری تکنیکی ایجادات کی نمائشگاہ میں کیاگیاتھا۔ جبکہ اس سواری کی تعمیر و بناوٹ کا آغاز سال2010میں بیجنگ کے ضلع منٹوگو میں کیاگیاتھا ۔

تفصیلات

[ترمیم]

یہ سواری ایک بس کے مشابہہ ہوگی اور اپنے طے شدہ یا مقررہ راستے پر رواں دواں رہے گی۔ جبکہ مسافروں کے بیٹھنے کی جگہ کی گنجائش کسی بھی معیاری سڑک کی چوڑائی کے برابر ہوگی۔ اس کا نچلاحصہ سڑک کے کناروں پر پٹڑی سے پہیوں کی مدد سے جڑاہواہوگااس کی کم ازکم اونچائی چار سے ساڑھے چارمیٹر تک ہوگی جبکہ اس کے نچلے حصے کی اونچائی 2میٹر تک ہوگی جہاں سے سڑک پر رواں دواں گاڑیاں بہ آسانی اس سواری کے نیچے سے رواں دواں رہیں گی جس کی وجہ سے سڑک پر ہجوم کم ہونے کے ساتھ ساتھ سفر بغیر کسی رکاوٹ کے طے ہو سکے گا۔
مسافروں کے لیے اس بس پر سوار ہونا کسی بھی روایتی دومنزلہ بس پرسوار ہونے کے جیساہوگا۔ مسافر اس سواری پر بہ آسانی سوار ہونے اور اترنے کے لیے سڑک کے کناروں پر 4 سے 4.5میٹر اونچے بنے بس اڈوں کو استعمال کرینگے۔ ان بس اڈوں کی بناوٹ ریل گاڑی کے بلند اڈوں کی طرح ہوگی جن پر پیدل رابطہ راستوں کی طرح چڑھنے اور اترنے کے لیے سیڑھیاں ہوں گی۔ اس بس کے لیے ایندھن کے طور پر بجلی استعمال کی جاسکے گی جس کے لیے سڑک کے اوپر بجلی کے کھمبے ایستادہ ہوں گے جہاں سے اس بس کو بجلی بغرض ایندھن فراہم کی جاسکے گی جبکہ متبادل ایندھن کے طور پر اس کے پہیوں اور پٹڑیوں کے پاس سے بھی ایندھن کے لیے توانائی دی جاسکے گی۔ اس بس میں ایسا نظام نصب کیاگیاہے کہ جب بھی کوئی گاڑی اس بس سواری کے قریب ہوگی تو اس گاڑی کا خبردار کیاجاسکے گا یا جب بھی یہ سواری موڑ کاٹنے کے مرحلے پر ہوگی تو اردگرد کی رواں گاڑیوں کو بھی خبردارکیاجاسکے گا۔ اس سواری کو اس طرح تیارکیاجائے گا کسی بھی انسان یا شے کے قریب ہونے پر خودکارطورپر یہ سواری چلانے والے کوخبردارکرے گی تاکہ کسی قسم کا حادثہ پیش نہ آسکے۔

تخمینہ

[ترمیم]

ابتدائی تخمینے کے مطابق اس منصوبے پر50ملین یوآن (74.5ملین امریکی ڈالر)

شناسائی

[ترمیم]

اس بس کو ٹائم میگزین نے سال2010کی پچاس بہترین ایجادات میں شمارکیاتھا۔

مزیدملاحظہ فرمائیں

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]

بیرونی ربط

[ترمیم]