جسٹن بی بیز

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
جسٹن بی بیز
Justin Bibis
معروفیتجسٹن سسٹرز، جسٹن گرلز، جسٹن بہنیں
تعلقلاہور، پاکستان
اصناف
سالہائے فعالیت2015-تا حال
ریکارڈ لیبل
ارکان
ثانیہ
مقدس تابعدار

جسٹن بی بیزجسٹن بہنیں یا جسٹن لڑکیاں دو بہنوں ثانیہ اور مقدس تابعدار پر مشتمل ایک گروپ ہے جنہیں سٹن بیبر کے معروف و مقبول گیت "بے بی" گانے سے انٹرنیٹ پر بے پناہ شہرت ملی۔ . [1] [2] [3] [4]

ابتدائی زندگی[ترمیم]

یہ دنوں بہنیں ایک غریب خانہ بدوش موسیقار گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ ان کا تعلق پاکستان کے شہر لاہور سے ہے۔ انھوں نے پرائمری اسکول تک تعلیم حاصل کی اور بعد میں اسکول جانا ترک کر دیا۔ ثانیہ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ بچپن سے ہی گانا گاتے ہیں اور ان کے کنبے کے بہت سے افراد بھی گاتے ہیں۔ ان کا تعلق برصغیر کی مشہور گلوکارہ ریشماں سے ہے اور ان کا کنبہ اصل میں راجستھان سے ہجرت کر کے پاکستان میں آباد ہوئے ہیں۔ دیگر رشتہ داروں میں گلوکارہ نصیبو لال ، نوراں لال اور فرح لال شامل ہیں۔ وہ ہر طرح کے پاکستانی اور بالی ووڈ گانوں کو گانا جانتی ہیں لیکن خاص طور پر جسٹن بیبر کے گانوں کو وہ دل سے گاتی ہیں اور انھیں یہ گانے بہت متاثر کرتے ہیں۔ خاص طور پر ، بے بی کا گانا ان کے پسندیدہ گانوں میں سے ایک ہے۔ [5] [6]

کیریئر[ترمیم]

جسٹن بیبر کے گانے " بے بی " کی ویڈیو فروری 2015 میں انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھی اور اس کو 20 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا تھا۔ [7] [8] [9] ویڈیو میں ، دونوں بہنیں گانا گاتی ہیں جبکہ پس منظر میں ان کی والدہ ایک برتن پر ساز بجا رہی ہیں۔ اسی گانے کے پس منظر میں ان کا نام جسٹن بی بیزرکھا گیا۔ [10] [11] [12] [13]

جسٹن بی بیز کو آئی سی سی ورلڈ کپ 2015 کے ترانے 'پھر سے گیم اٹھا دیں' میں بھی پیش کیا گیا تھا۔ [14] [15] [16] [17]

ڈسکوگرافی[ترمیم]

انفرادی[ترمیم]

نمبر نغمہ سال
پھر سے گیم اٹھا دیں 2015

مزید دیکھیے[ترمیم]

  • پاکستانی میوزک بینڈ کی فہرست

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Meet the Justin Bibis: the Pakistani girls singing Bieber"۔ Channel 4 News 
  2. "Presenting the DESI version of Justin Bieber's Baby song! - daily.bhaskar.com"۔ daily.bhaskar.com 
  3. Entertainment Desk۔ "Move over Justin Bieber, you've got competition!"۔ dawn.com 
  4. Kara O'Neill۔ "Pakistani sisters become smash hit after their version of Justin Bieber's Baby goes viral"۔ Mirror.co.uk 
  5. "Pakistan girls sing way to fame with Justin Bieber's Baby"۔ BBC News 
  6. "Int'l media lauds Samaa for discovering Justin Girls"۔ SAMAA۔ 28 اپریل 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  7. "Facebook user Umar Hayat's video of two girls singing Justin Bieber's "Baby" in the streets of Pakistan has gone viral."۔ BuzzFeed 
  8. "Two Pakistani sisters out-Bieber the Bieb"۔ KBIA 
  9. "These Pakistani sisters will make you actually want to listen to a Justin Bieber song"۔ Global Post 
  10. "Punjab's "Justin Bibis"- Video Viewed 2 Million Times"۔ BrandSynario 
  11. "Justin Bieber Song Launches Pakistani Sisters Into Stardom"۔ NBC News 
  12. "These Pakistani Sisters Singing Justin Bieber's Baby Are a Smash Internet Hit"۔ NDTV 
  13. "Pakistani Teens Find Fame with Justin Bieber's 'Baby'"۔ abc News۔ 27 اکتوبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 مارچ 2021 
  14. Anum Rehman Chagani۔ "Justin Bibis' World Cup anthem destroys celeb original"۔ dawn.com 
  15. "Justin Bibis' in World Cup anthem"۔ pakistantoday.com.pk 
  16. "Justin Bibis make new World Cup anthem a hit in Pak"۔ Hindustan Times۔ 06 اگست 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 مارچ 2021 
  17. "VIDEO: Justin Bibis make debut in Coca-Cola song"۔ The Express Tribune۔ 06 اگست 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 مارچ 2021 

بیرونی روابط[ترمیم]