جواہر لعل نہرو بندر گاہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jawaharlal Nehru Port Trust
A container ship at Nhava Sheva
مقام
ملکIndia
مقامMumbai
متناسقات18°57′N 72°57′E / 18.950°N 72.950°E / 18.950; 72.950[1]
تفصیلات
زیر انتظامJawaharlal Nehru Port Trust
ملکیتحکومت ہند
شماریات
سالانہ کارگو ٹنBulk: 7.88 million tons (2010-11)[2]
Container: 56.43 million tons (2010-11)
سالانہ کینٹینر حجم5.05 million بیس-فٹ مساوی اکائی (2018–19)[3]
ویب سائٹ
jnport.gov.in

جواہر لعل نہرو بندر گاہ (انگریزی: Jawaharlal Nehru Port) بھارت کا سب سے بڑا کنٹینر بندر گاہ ہے جسے نھایا شیوا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔[4][5] یہ بندر گار ممبئی کے قریب نوی ممبئی، مہاراشٹر میں بحیرہ عرب میں واقع ہے اور تھانے کریک سے ہو کر یہاں پہنچا جاتا ہے۔[6] نھایا اور شیوا یہاں واقع دو گاؤں تھے ان ہی کے نام پر اس بندر گاہ کو نھایا شیوا بندرگاہ کہا جانے لگا۔

تاریخ[ترمیم]

بندر گاہ 26 مئی 1989ء کو تعمیر ہوا۔ یہ بھارت کا سب سے بڑا کنٹینر کا بندر گار ہے۔ جہاں سے بھارت کی 55 فیصدر کارگو درآمد برآمد ہوتی ہے۔ اس بندرگاہ نے گذشتہ 5 برسوں میں 4 ملین بیس-فٹ مساوی اکائی کا سنگ میل بھی عبور کر لیا ہے۔ دنیا کے 100 بڑے کنٹینر بندرگاہوں میں جواہر لعل نہرو بندرگاہ کا 28واں مقام ہے۔

اس بندرگاہ نے 2020ء-2021ء تک کے لیے 10 ملین بیس-فٹ مساوی اکائی کنٹینر کا طویل ہدف رکھا ہے۔ اس کے لیے 2 مزید ٹرمنل تعمیر کیے گئے ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Geographic Location"۔ Jawaharlal Nehru Port Trust۔ 17 اکتوبر 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 ستمبر 2011 
  2. "Cumulative Traffic اپریل 2010 to مارچ 2011" (PDF)۔ Jawaharlal Nehru Port Trust۔ 19 مارچ 2012 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 ستمبر 2011 
  3. "JNPT crosses 5 mn TEUs of container handling in 2018"۔ The Hindu۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 جنوری 2019 
  4. "The biggest ports of India"۔ Rediff Business۔ Rediff.com.۔ 8 اکتوبر 2010۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 جولائی 2013 
  5. "India's major ports see 6.7 percent growth in container volumes"۔ JOC.com.۔ 7 اپریل 2015۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جون 2015 
  6. "Air India's Mumbai building to be sold to JNPT: Nitin Gadkari"۔ Times of India۔ 3 جولائی 2018۔ اخذ شدہ بتاریخ 3 جولائی 2018