جوہر نظامی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

جوہر نظامی سرگودھا و خوشاب کی معروف ادبی شخصیت اور نعتیہ شاعر ہیں۔

نام[ترمیم]

قلمی نام جوہر نظامی نام راجا عبد الغفور والد کا نام راجا غلام حسین تھاجو ڈسٹرکٹ بورڈ میں ملازم تھے ۔

پیدائش[ترمیم]

جوہر نظامی کی ولادت 6-جولائی-1909ء شاہ پور - خوشاب(پنجاب) ، پاکستان

وفات[ترمیم]

18 اگست 1996ء شاہ پور - خوشاب(پنجاب) ، پاکستان نسیم کالونی جوہر آباد میں مدفون ہیں۔[1]

حالات زندگی[ترمیم]

والد کی وفات کے بعد جو ہر صاحب ملازم ہو گئے اور ساتھ ہی سرگودھا کی ادبی سر گرمیوں کا مرکز ومحوربن گئے۔جو ہر آباد میں ان کی آمد تھل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ٹی ڈی اے)میں ان کی ملازمت سے ہوئی جہاں انہوں نے ہر طبقہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بے لوث خدمت کی۔ بقول انور گوئندی ”جوہر صاحب نے سر گودھا کی سر زمین پر پہلا شعر گنگنایا “علامہ اقبال رحمتہ اللہ کی زندگی میں سر گودھا میں یوم اقبال منانا تحریک پاکستان میں ان کی سر گرمیوں کی نشان دہی کرتا ہے۔ان کی سرگودھا میں طویل خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں سرگودھا کمشنر ادبی ایوارڈ بھی دیا گیا۔

مجموعہ کلام[ترمیم]

  • وہم رسا ،راولپنڈی،نیرنگِ خیال پبلی کیشنز،1988ء ، (شاعری)
  • برج نور نعت و منقبت کا مجوعہ (2000ء)
  • لوح محفوظ (1978ء)[2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. وفیات نعت گویان پاکستان:صفحہ 41 ڈاکٹر محمد منیر سلیچ: نعت ریسرچ سنٹر کراچی
  2. http://www.bio-bibliography.com/authors/view/6922