جگالی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

جگالی چارہ کھانے والے جانور کے منھ سے نکلنے والی اُس جھاگ کا نام ہے جو چارہ کھانے والے مخصوص جانور اپنے پیٹ میں محفوظ چارے کو اپنے منہ میں لا کر دانتوں سے پیستے رہتے ہیں اور مسلسل منہ میں چارہ پیس کر اُس کی جھاگ بناتے رہتے ہیں دانتوں سے پیسے جانے والے چارے کی جھاگ اور اِس طرح چارہ کو بار بار منہ میں لا کر دانتوں سے پیسنے کے عمل کو جگالی کہا جاتا ہے چارہ کھانے والے سب جانور جگالی نہیں کرتے جگالی کرنے والے جانوروں میں گائے، بھینس، بکری، ہرن بھیڑ، اونٹ وغیرہ ہیں۔