حجرہ شاہ مقیم
| حُجره شاه مُقِيم | |
|---|---|
| قصبہ | |
| حجرہ شاہ مقیم | |
| ملک | پاکستان |
| پاکستان کی انتظامی تقسیم | پنجاب، پاکستان |
| ضلع | ضلع اوکاڑہ |

حجرہ شاہ مقیم (انگریزی: Hujra Shah Muqeem) صوبہ پنجاب، پاکستان کا ایک شہر ہے، جو ضلع اوکاڑہ میں واقع ہے۔ یہ دیپالپور تحصیل کی ایک یونین کونسل ہے۔[1][2]اس کی بنیاد یہاں کے مشہور صوفی بزرگ سید بہاول شیر گیلانی قادری نے 953ھ میں رکھی تھی اور ابتدا میں اپنے رہنے کے لیے یہاں ایک حجرہ بنوایا ۔ بعد میں ان کے پوتے سید محمد مقیم محکم الدینؒ نے اس کی آباد کاری میں خصوصی دلچسپی لی چنانچہ انہی کے نام سے اس نے حجرہ شاہ مقیم کے طور پر شہرت پائی۔حجرہ شاہ مقیم کی خانقاہ کے موجودہ گدی نشین سید اعجاز علی گیلانی ہیں۔ سابقہ صوبائی وزیر سید افضال علی گیلانی ان کے چھوٹے بھائی ہیں۔ اور موجودہ سجادہ نشین سید اسد علی شاہ گیلانی حجرہ شاہ مقیم ہیں
مشاہیر
سید رضا علی گیلانی جو سابقہ صوباٸی وزیر ہاٸر ایجوکیشن ہیں۔ اداکار ننھا بھی اسی قصبہ سے تعلق رکھتے تھے۔ ڈاکٹر شفقت قاضی یہاں کی مشہور ادبی شخصیت ہیں۔ ڈاکٹر محمد شفیق طاہر ڈاکٹر سلیمان اطہر ، محمد اکرم پراچہ، ماہر قانون و عمرانیات مخدوم سید اظہر حسین سبزواری ایڈوکیٹ بانی و چیف ایگزیکٹو سادات ورلڈ فورم، ڈاکٹر نسیم الرحمٰن ، سید مدثر شاہ (ایڈووکیٹ)، ڈاکٹر بلال اکرم پراچہ، نور دین شاہد اور پروفیسر محمد عبد اللہ اور محمد فیصل فاحد بانی اجالا آن لائن انٹرنیشنل اکیڈمی کا شمار یہاں کی علمی شخصیات میں ہوتا ہے۔مزاحیہ شاعر خالد پرویز کا تعلق بھی حجرہ شاہ مقیم سے ہے۔
محلے
[ترمیم]- احمد آباد
- علی بخش ٹاؤن
- قلندر پاک
- شاہ میر
- امداد کالونی
- مقصود عالم
- عبد اللہ کالونی
- اسلام پورہ
- پراچیانوالا
- میاں والا
- لنگروالا
- نوازش نگر
- زاہد پورہ
- اسماعیل پورہ
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ http://tmadepalpur.lgpunjab.org.pk/Union-Councils.html[مردہ ربط]
- ↑ انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Hujra Shah Muqeem"
|
|