حسن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

حُسن یعنی حائے حطی مضموم سین مجذوم اور نون ساکن ایک انسانی حِسی معیار ہے جس کا تعلق حواسِ خمسہ ہے حُسن کا تعین عموماً بصارت کے وسیلے سے ہوتا ہے چنانچہ حضرت رومی فرماتے ہیں

آدمی دید است باقی پوست است

دید آں باشد کہ دید دوست است

آدمی دید ہے یعنی انسان حُسن کا پیکر ہے علاوہ ازیں چمڑا اور گوشت ہے پھر حُسن یہ ہے کہ انسان محبوب تک رسائی حاصل کر لے یعنی حُسن کے آگے سرنگوں ہو کر عشق اختیار کر لے

اسی کیفیت کو حضرت علامہ اقبال نے کچھ یوں بیان کیا

فقط نگاہ سے ہوتا ہے فیصلہ دل کا

نہ ہو نگاہ میں شوخی تو دلبری کیا ہے

حُسن محض حسِ بصارت سے خاص نہیں اس کا تعلق سماعت سے بھی ہے چنانچہ ایک بہترین موسیقی اپنے اندر کمال درجے کی خوبصورتی رکھتی ہے اسی طرح لمس کی ملائمت اور روح افزاء عطر کی خوشبو بھی قوتِ شامہ کی خوبصورتی کا اظہار ہے طوطیِ ہند حضرت امیر خسرو حُسن کا اظہار کچھ اس طور سے کرتے ہیں

گفتم کہ حوری یا پری گفتا کہ من شاہ بتاں

گفتم کہ خسرو ناتواں گفتا پرستار من است

میں نے پوچھا کہ حور اور پری کسے کہتے ہیں کہا کہ میں ہی شاہِ بتاں یعنی سب سے خوبصورت ہوں، میں نے پوچھا کہ خسرو ناتواں کون ہے یہاں ناتواں سے مراد حُسن پرست یا عاشق مزاج ہے کہا کہ میرا پرستار ہے.

حوالہ جات[ترمیم]

مقالات یکے از نعمان نیئر کلاچوی