حمریچہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
حمریچہ (haemoglobin)
1GZX Haemoglobin.png
حمریچہ کے سالمے کی ساخت اور ذیل میں حمریچہ کے اہم بیرونی روابط جو الفا1 کے بارے میں ہیں۔
شناختگر
علامات HBA1
اینٹریز 3039
ہـو گـو 4823
او ایم آئی ایم 141800
حوالۂ متوالیہ NM_000558
یونی پورٹ P69905
دیگر معطیات
مـقام لونجسیمہ 16 p13.3
چند اہم الفاظ

heme
hemo
hemo
globin
globin
globin

hemo
خون کا سرخ سالمہ
حمر / سرخ
کرویچہ لحمیہ
کرویچہ
یچہ

حمریچہ کو انگریزی میں hemoglobin کہا جاتا ہے جو کہ haemo اور globin کا مرکب لفظ ہے۔ hemo اصل میں heme سے تعلق کو ظاہر کرتا ہے جو کہ Fe رکھنے والا ایک سالمہ ہے جسکا تعلق خون کی رنگت سے ہوتا ہے اور یہی سالمہ دوسرے سالمے یعنی globin کے ساتھ ملکر haemoglobin کا سالمہ تیار کرتا ہے جسکے زریعے سے جسم میں آکسیجن کی نقل وحمل کا فعل انجام دیا جاتا ہے۔ دوسری جانب globin ایک لحمیہ ہوتا ہے جو کہ خود دو الفاظ کا مفہوم اپنے اندر پوشیدہ رکھتا ہے، globule اور protein سے تعلق کا in۔ globule ایک ننھے سے globe کو کہا جاتا ہے یعنی کرویچہ ، جو کہ کرہ (globe) کی ننھی سی مثل کو کہتے ہیں۔ اس وضاحت کے بعد hemoglobin اردو نام کی بناوٹ درج ذیل انداز میں بیان کی جاسکتی ہے۔

  • حمر یعنی سرخ + کرویچہ یعنی ننھا سا لحمیاتی کرہ
  • حمر + کرویچہ کا یچہ

اسکو طب و حکمت کی چند کتب میں یحمور بھی کہا گیا ہے، لیکن اس لفظ کے استعمال میں globin کا مفہوم نہیں ادا ہوتا جس کی وجہ سے اس سے دیگر مرکب الفاظ کی تشکیل میں قباحتیں پیدا ہوسکتی ہیں اس لیۓ یہاں hemoglobin کا لفظ بہ لفظ ترجمہ حمریچہ ہی اختیار کیا جارہا ہے تاکہ کسی بھی قسم کی اصطلاح سازی میں کوئی پیچیدگی پیدا نا ہو۔


مزید دیکھیئے[ترمیم]