حیاتین
حیاتین یا وٹامن یا جواہر غذا وہ عناصر ہیں جو ایک نارمل خلیہ کے فعل کو صحیح طریقہ سے انجام دینے اور جسم کی نشو و نما میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ تقریبا 13 مختلف اقسام کے حیاتین ہوتے ہیں۔ ان وٹامنز میں وٹامن اے ، سی ، ڈی ، ای ، کے ، بی 1 ، بی 2 ، بی3 (Niacin) ، بی 5 (Pantothenic acid) ، بی 7 (Biotin) ، بی 6 ، بی 12 (Cyanocobalamin) اور بی 9 (Folate)۔
وٹامن اے ، ای ، ڈی اور کے dietary fat کی موجودگی میں جسم میں آسانی سے حل ہوجاتے ہیں جبکہ باقی نو حل پزیر وٹامن ہے۔ یہ وٹامن جسم میں ذخیرہ نہیں ہوتے ہیں۔ یہ پیشاب کے ذریعہ جسم سے خارج ہو جاتے ہیں۔ جسم ان حیاتین یا وٹامن کی بہت کم مقدار جسم میں رکھتا ہے۔ ان وٹامنوں کو روزانہ کی بنیاد پر لینا چایے تاکہ جسم میں ان وٹامنوں کی کمی نہ ہو تاہم وٹامن بی 12 جسم میں ایک لمبے عرصے تک اسٹور رہ سکتا ہے۔
انسانی جسم کو حیاتین کی بہت ضرورت ہوتی ہیں اگر جسم میں حیاتین کی کمی ہوجائے تو صحت سے متعلق بہت سے مسائل پیدا ہوجاتے ہیں۔
وٹامنوں کے بہت سے افعال ہوتے ہیں جو یہ جسم کے لیے ادا کرتے ہیں تاہم ان وٹامنز کے اہم افعال درج ذیل ہیں:
- وٹامن اے : جلد، دانتوں اور ہڈیوں کی صحت کے لیت ضروری ہوتا ہے۔
- وٹامن بی 6: خون کے سرخ خلیے بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
- وٹامن بی 12: یہ وٹامن میٹابولزم کے عمل کے لیے اہم ہوتا ہے۔اس کے علاوہ خون کے سرخ خلیے بنانے میں بھی اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔
- وٹامن سی: یہ ایک اینٹی آکسیڈینٹ وٹامن ہے۔
•وٹامن ڈی: یہ وٹامن جسم کو کیلشم جذب کرنے میں مدد دیتا ہے۔
- وٹامن ای: جسم میں سرخ خلیے بناتا ہے۔
- وٹامن کے: خون کو جمانے میں مدد کرتا ہے اگر اس وٹامن کی جسم میں کمی ہوجائے تو زخم ہوجانے کی صورت میں خون کا بہاؤ روکنا مشکل ہوجاتا ہے اور موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔
- بی 1: یہ دل اور عصبی خلیوں کی صحت کے لیے ضروری ہوتا ہے۔
- بی 7 : یہ مواد نشاستہ (کاربوہائیڈریٹ) اور لحمیات کے میٹابولزم کے عمل کے لیے ضروری ہوتا ہے۔
- بی 3: یہ اچھی جلد برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
- بی 5: یہ بھی میٹابولزم کے لیے ضروری ہوتا ہے
- بی 2: یہ بھی جسم کی نشو و نما کے لیے ضروری ہوتا ہے۔
•فولیٹ یا بی 9: یہ ڈی این اے اور آر این اے بنانے کے لیے ضروری ہوتا ہے۔
اقسام
[ترمیم]
وٹامن یا حیاتین کی بہت سی اہم اقسام دریافت کی جا چکی ہیں۔
وٹامن کی اب تک دریافت ہونے والی اقسام میں درج ذیل پانچ زیادہ اہم ہیں:
- حیاتین الف (Vitamin A)
- حیاتین ب (Vitamin B)
- حیاتین ج (Vitamin C)
- حیاتین د ( Vitamin D)
- حیاتین ہ (Vitamin E)
حوالہ جات
[ترمیم]| ویکی ذخائر پر حیاتین سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |