وٹامن بی 12

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

وٹامن بی 12 جسے کوبالامن بھی کہتے ہیں، ایک پانی میں حل ہونے والا وٹامن ہے جو دماغ اور اعصابی نظام کی کارکردگی اور خون کے بننے کے لیے بے حد ضروری ہے۔ یہ وٹامن بی کمپیکس کے خاندان کا ایک رکن ہے۔ اس خاندان میں کل 8 وٹامن ہوتے ہیں۔

Cyanocobalamin جو انسانی جسم میں جا کر وٹامن بی 12 میں تبدیل ہو جاتا ہے۔

وٹامن بی 12 ڈی این اے کے بننے اور چربی اور پروٹین سے توانائی حاصل کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔
سارے وٹامنوں میں وٹامن بی 12 کا مولیکیول سب سے زیادہ بھاری اور پیچیدہ ہوتا ہے۔ وٹامن بی 12 کے مولیکیول میں ایک کوبالٹ کا ایٹم موجود ہوتا ہے لیکن انسان جانور پودے اور فنگس کوبالٹ میسر ہونے پر بھی وٹامن بی 12 بنا نہیں سکتے۔ صرف چند بیکٹیریا اور آرکیا ہی یہ صلاحیت رکھتے ہیں کہ وٹامن بی 12 تخلیق کر سکیں۔ یہ بیکٹیریا چرنے والے جانوروں کی آنتوں میں رہتے ہیں اور ان کے بنائے ہوئے وٹامن بی 12 جذب ہو کر ان جانوروں کے خون اور گوشت میں پہنچ جاتے ہیں۔ جب انسان جانوروں کو کھاتا ہے تو اسے بھی وٹامن بی 12 مل جاتا ہے۔
چونکہ وٹامن بی 12 پودوں میں بالکل نہیں پایا جاتا اس لیے سبزیاں اور پھل کھانے سے اس کی کمی پوری نہیں ہو سکتی۔ گوشت مچھلی نہ کھانے والے لوگوں میں یہ وٹامن دودھ یا انڈوں سے فراہم ہوتا ہے۔

وٹامن بی 12 کے مولیکول میں چار Pyrrole ring کے ملنے سے ایک Corrin ring بنتی ہے جسے یہاں سرخ رنگ سے واضح کیا گیا ہے۔ اسکے عین مرکز میں کوبالٹ کا ایٹم ہوتا ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]