مندرجات کا رخ کریں

"خالد محمود" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
1 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.7
3 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.8
سطر 100: سطر 100:
{{حوالہ جات}}
{{حوالہ جات}}


==بیرونی روابط==* http://jmi.ac.in/upload/employeeresume/khalid_urdu.pdf* https://rekhta.org/poets/khalid-mahmood/profile
==بیرونی روابط==* http://jmi.ac.in/upload/employeeresume/khalid_urdu.pdf* {{wayback|url=http://jmi.ac.in/upload/employeeresume/khalid_urdu.pdf* |date=20120507214456 }} https://rekhta.org/poets/khalid-mahmood/profile
* http://www.milligazette.com/news/10609-men-women-in-news* http://www.siasat.com/english/news/honouring-urdu-litterateur-life-time-unique-rare-moment* http://sahitya-akademi.gov.in/sahitya-akademi/awards/anuvad_samman_suchi.jsp#URDU{{wayback|url=http://sahitya-akademi.gov.in/sahitya-akademi/awards/anuvad_samman_suchi.jsp#URDU |date=20170623180903 }} (Punjabi naval Gauri author Ajit Kaur translated by Khalid Mahmood (2005)* http://www.ncert.nic.in/departments/nie/del/activity/advisory_board/advisory_board.html
* http://www.milligazette.com/news/10609-men-women-in-news* {{wayback|url=http://www.milligazette.com/news/10609-men-women-in-news* |date=20201125213658 }} http://www.siasat.com/english/news/honouring-urdu-litterateur-life-time-unique-rare-moment* http://sahitya-akademi.gov.in/sahitya-akademi/awards/anuvad_samman_suchi.jsp#URDU{{wayback|url=http://sahitya-akademi.gov.in/sahitya-akademi/awards/anuvad_samman_suchi.jsp#URDU |date=20170623180903 }} (Punjabi naval Gauri author Ajit Kaur translated by Khalid Mahmood (2005)* http://www.ncert.nic.in/departments/nie/del/activity/advisory_board/advisory_board.html


[[زمرہ:1948ء کی پیدائشیں]]
[[زمرہ:1948ء کی پیدائشیں]]

نسخہ بمطابق 13:14، 17 جنوری 2021ء

ڈاکٹر خالد محمود
پیدائش15 جنوری 1948ء
سرونج، ودیشہ ضلع، مدھیہ پردیش، بھارت
رہائشنئی دہلی , صوبۂ دہلی
اسمائے دیگرپروفیسر خالد محمود
پیشہادب سے وابستگی
وجہِ شہرتشاعری، اردو ادب، اردو تراجم
مذہباسلام

ڈاکٹر خالد محمود : (پیدائش 15 جنوری، 1948ء) دہلی اردو اکیڈمی کے وائس چیئرمین کے عہدے پر فائز ہیں۔[1] اور اس عہدے کے فرائض بخوبی انجام دے کر کئی منصوبوں کی عمل آوری میں اپنا کردار بخوبی نبھا رہے ہیں۔ خالد محمود اردو کے ایک ممتاز استاد، خوش فکر شاعر، طنز و مزاح نگار، مترجم اور نقاد بھی ہیں۔ دہلی اردو اکیڈمی کی وائس چیئرمین کے عہدے سے سبکدوش ہو گئے۔

بچپن اور تعلیم

خالد محمود صاحب، ریاست مدھیہ پردیش، ودیشہ ضلع کے سرونج میں پیدا ہوئے۔ والد محترم احمد شاہ خاں (عبید میاں) بہت ہی خلیق شخصیت تھے۔ آپ کی ابتدائی تعلیم سرونج کے ریاض المدارس میں ہوئی۔ یم اے (اردو) اور بی ایڈ سفینہ کالج بھوپال سے کیا۔ پی ایچ ڈی جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی سے کیا۔

پیشہ ورانہ سفر

آپ درس و تدریس سے جڑے رہے، بحیثیتِ لکچرر دہلی کی جامعہ سینئر سیکنڈری اسکول سے درسی سفر کا آغاز ہوا۔ ترقی کرتے کرتے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں شعبئہ اردو کے صدر بھی بنے۔

ادبی سفر

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں شعبئہ اردو کے صدری منصب کے دوران آپ کی ادبی خدمات کافی تیز رہیں۔ درس و تدریس کے علاوہ، خوش فکر شاعری، طنز و مزاح نگاری، مترجم اور تنقید نگاری کے اصناف میں دلچسپی کی وجہ سے انہیں کئی اصنافِ سخن پر طبع آزمائی کرنے کا موقع ملا۔ ان کی انہیں صنفی صفات کی بنا پر شہرت ملی۔ اور گوشئہ اردو میں ہر دلعذیز بھی تسلیم کیے جاتے ہیں۔ آپ نے متعدد ناولوں اور کہانیوں کو اردو کے قالب میں ڈھالا ہے۔

ان کی تصنیف اردو سفر ماموں کا تنقیدی مطالعہ، پی ایچ ڈی کا مقالہ ہے جسے ہند و پاک میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ اردو اکیڈمی کی درخواست پر آپ نے شاہ مبارک آبرو پر مونوگراف تحریر کیا۔

مطبوعات

فائل:Khalid Mahmood - Urdu Safarnamo ka tanqidi mutala.jpg
اردو سفرناموں کا تنقیدی مطالعہ - خالد محمود۔
  • سمندر آشنا (غزلیں) - 1982ء
  • ماحول کے ذریعے تعلیم (ترجمہ) - 1994ء
  • اردو سفرناموں کا تنقیدی مطالعہ - 1995ء
  • ادب کی تعبیر (مضامین) - 1999ء
  • گوری (ناول ترجمہ) - 2000ء
  • شعر چرغ (شعری مجموعہ، اردو اور ہندی) - 2001ء
  • کالے کنول (کہانیاں، ترجمہ) - 2002ء
  • شگفتگی دل کی (خاکے انشائیے) 2003ء
  • تاپسی (ناول ترجمہ) - 2004ء
  • اردو میں طنز و مزاح کی روایت (ترتیب) - 2005ء
  • قصائی باڑا (کہانیاں، ترجمہ) - 2006ء
  • شاہ مبارک آبرو (مونوگراف) - 2007ء

ترتیب و تالیف

درسی کتب برائے ین سی ای آر ٹی۔ نیشنل اوپن اسکول، سی بی ایس ای اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، شعبئہ اردو جامعہ ملیہ اسلامیہ، نصاب برائے کمپیوٹر، ویب اساس اردو آموزش (بذریعہ ہندی انگریزی)۔

انعامات و اعزازات

نمونہ کلام

میں اس مزار میں ہر شام دنف ہوتا ہوں
زمانے بھر کو جو بستر دکھائی دیتا ہے
بستر پہ ڈال دیتا ہوں ٹوٹا ہوا بدن
پھر کروٹوں سے جوڑتا رہتا ہوں رات بھر
ہر ایک بات خموشی سے پی گیا خالد
یہ آدمی تو سمندر دکھائی دیتا ہے
کیا ضروری ہے کہ ہو تعمیر بھی
خواہش تعمیر ہونا چاہیے
سورج، ستارے کوہ، سمندر، فلک، زمیں
سب ایک کرچکا ہے یہ گز بھر کا آدمی

احباب کی نظر میں

پروفیسر ظفر احمد نظامی

چہرہ کتاب نما، تبسم ماہتاب نما، دراز قد، دلکش خال و خد، صحت مند جسم، دلربا طلسم، ستواں ناک، زبان بے باک، آنکھوں میں چمک، رخ پر دمک تاحد نظر پیشانی، دلیل خوش بختی وجانفشانی یہ ہیں ممتاز شاعرو ادیب، زبان و ادب کے نقیب، رہرو منزل تحقیق، خارزار تنقید کے رفیق، ایک کامیاب استاد، مجسم اعتبار و پیکر اعتماد، بے نیاز زیاں و سود، یعنی ڈاکٹر خالد محمود۔

سیفی سرونجی

خالد محمود صاحب کے علمی، تعلیمی اور ادبی کارناموں کی فہرست بہت طویل ہے۔ سرونج کا ایک فرد، جامعہ ملیہ اسلامیہ اردو شعبہ کی صدارت پر فائز ہونا اور ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ حاصل کرنا یہ سرونج کے لیے فخر کی بات ہے۔

حوالہ جات

==بیرونی روابط==* http://jmi.ac.in/upload/employeeresume/khalid_urdu.pdf* آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ jmi.ac.in (Error: unknown archive URL) https://rekhta.org/poets/khalid-mahmood/profile