خالد محمود
خالد محمود | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 15 جنوری 1948ء سرونج، ودیشا ضلع، مدھیہ پردیش بھارت |
رہائش | نئی دہلی، بھارت |
مذہب | اسلام |
پیشہ | ادب سے وابستگی |
درستی - ترمیم |
خالد محمود (پیدائش: 15 جنوری 1948ء) ایک بھارتی ادیب اور اردو زبان کے مصنف ہیں۔[1] وہ اردو زبان و ادب کے ایک استاد، خوش فکر شاعر، طنز و مزاح نگار، مترجم اور نقاد بھی ہیں۔
بچپن اور تعلیم
[ترمیم]خالد محمود صاحب، ریاست مدھیہ پردیش، ودیشہ ضلع کے سرونج میں پیدا ہوئے۔ والد محترم احمد شاہ خاں (عبید میاں) بہت ہی خلیق شخصیت تھے۔ آپ کی ابتدائی تعلیم سرونج کے ریاض المدارس میں ہوئی۔ یم اے (اردو) اور بی ایڈ سفینہ کالج بھوپال سے کیا۔ پی ایچ ڈی جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی سے کیا۔
پیشہ ورانہ سفر
[ترمیم]آپ درس و تدریس سے جڑے رہے، بحیثیتِ لکچرر دہلی کی جامعہ سینئر سیکنڈری اسکول سے درسی سفر کا آغاز ہوا۔ ترقی کرتے کرتے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں شعبئہ اردو کے صدر بھی بنے۔
ادبی سفر
[ترمیم]جامعہ ملیہ اسلامیہ میں شعبئہ اردو کے صدری منصب کے دوران آپ کی ادبی خدمات کافی تیز رہیں۔ درس و تدریس کے علاوہ، خوش فکر شاعری، طنز و مزاح نگاری، مترجم اور تنقید نگاری کے اصناف میں دلچسپی کی وجہ سے انھیں کئی اصنافِ سخن پر طبع آزمائی کرنے کا موقع ملا۔ ان کی انھیں صنفی صفات کی بنا پر شہرت ملی۔ اور گوشئہ اردو میں ہر دلعذیز بھی تسلیم کیے جاتے ہیں۔ آپ نے متعدد ناولوں اور کہانیوں کو اردو کے قالب میں ڈھالا ہے۔ ان کی تصنیف اردو سفر ماموں کا تنقیدی مطالعہ، پی ایچ ڈی کا مقالہ ہے جسے ہند و پاک میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ اردو اکیڈمی کی درخواست پر آپ نے شاہ مبارک آبرو پر مونوگراف تحریر کیا۔
مطبوعات
[ترمیم]خالد محمود نے اردو شاعر شاہ مبارک آبرو کی حیات و خدمات پر شاہ نجم الدین مبارک آبرو نام سے سوانح لکھی ہے۔ [2] اس کے علاوہ ان کی بعض تصانیف درج ذیل ہیں:
- ادب کی تعبیر : مضامین کا مجموعہ
- اردو سفر ناموں کا تنقیدی مطالعہ
- تفہیم و تعبیر : مضامین
- سمندر آشنا : غزلیں
- شعر چراغ : شعری مجموعہ، اردو اور ہندی
- شگفتگی دل کی
- ملکہ بغداد
ترتیب و تالیف
[ترمیم]درسی کتب برائے ین سی ای آر ٹی۔ نیشنل اوپن اسکول، سی بی ایس ای اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، شعبئہ اردو جامعہ ملیہ اسلامیہ، نصاب برائے کمپیوٹر، ویب اساس اردو آموزش (بذریعہ ہندی انگریزی)۔
انعامات و اعزازات
[ترمیم]- ساہتیہ اکیڈمی دہلی برائے اردو ترجمہ
- اردو اکیڈمی دہلی
- مغربی بنگال اردو اکیڈمی
- اتر پردیش اردو اکیڈمی
- کل ہند میر تقی میر ایوارڈ برائے شاعری ایوارڈ - مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Men & Women In News
- ↑ "شاہ نجم الدین مبارک آبرو"۔ ورلڈ کیٹ
مزید پڑھیے
[ترمیم]بیرونی روابط
[ترمیم]http://jmi.ac.in/upload/employeeresume/khalid_urdu.pdf*آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ jmi.ac.in (Error: unknown archive URL) https://rekhta.org/poets/khalid-mahmood/profile
- http://www.milligazette.com/news/10609-men-women-in-news*آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ milligazette.com (Error: unknown archive URL) http://www.siasat.com/english/news/honouring-urdu-litterateur-life-time-unique-rare-moment* http://sahitya-akademi.gov.in/sahitya-akademi/awards/anuvad_samman_suchi.jsp#URDUآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ sahitya-akademi.gov.in (Error: unknown archive URL) (Punjabi naval Gauri author Ajit Kaur translated by Khalid Mahmood (2005)* http://www.ncert.nic.in/departments/nie/del/activity/advisory_board/advisory_board.html