"محمد الیاس بابر" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
2 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.8.2
سطر 10: سطر 10:


==حوالہ جات==
==حوالہ جات==
* [http://www.hinduonnet.com/thehindu/thscrip/print.pl?file=2002080100640400.htm&date=2002/08/01/&prd=mp& The Hindu, ''The committed coach'']
* [http://www.hinduonnet.com/thehindu/thscrip/print.pl?file=2002080100640400.htm&date=2002/08/01/&prd=mp& The Hindu, ''The committed coach''] {{wayback|url=http://www.hinduonnet.com/thehindu/thscrip/print.pl?file=2002080100640400.htm&date=2002%2F08%2F01%2F&prd=mp& |date=20110716165640 }}
* [http://www.milligazette.com/Archives/15102002/1510200231.htm Milli Gazette, ''Remembering Ilyas Babar'']
* [http://www.milligazette.com/Archives/15102002/1510200231.htm Milli Gazette, ''Remembering Ilyas Babar'']
* [http://www.indianexpress.com/archive_full_story.php?content_id=7270 Indian Express, ''The coach who ran the extra distance'']
* [http://www.indianexpress.com/archive_full_story.php?content_id=7270 Indian Express, ''The coach who ran the extra distance'']
* [http://www.tribuneindia.com/2002/20020810/spr-trib.htm#2 Tribune India, ''An ‘institution’ passes into history'']
* [http://www.tribuneindia.com/2002/20020810/spr-trib.htm#2 Tribune India, ''An ‘institution’ passes into history'']
* [http://www.hinduonnet.com/2002/07/31/stories/2002073106281800.htm Hindu obituary]
* [http://www.hinduonnet.com/2002/07/31/stories/2002073106281800.htm Hindu obituary] {{wayback|url=http://www.hinduonnet.com/2002/07/31/stories/2002073106281800.htm |date=20110716165646 }}


[[زمرہ:1926ء کی پیدائشیں]]
[[زمرہ:1926ء کی پیدائشیں]]

نسخہ بمطابق 19:39، 26 اکتوبر 2021ء

محمد الیاس بابر (1926ء30 جولائی، 2002ء) ایک بھارتی ورزش کے تربیت کنندہ (Athletic coach) تھے۔

بابر کرناٹک کے گلبرگہ میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ حیدرآباد، دکن میں جامعہ کی سطح پر غیر معمولی ورزش کنندہ بنے تھے اور 110 میٹر رکاوٹوں کی دوڑ ریاستی سطح کے 1950ء اور 1957ء میں چیمپیئن رہے۔ اسی طرح لمبی چھلانگ لگانے میں بھی وہ چیمپیئن رہے۔ وہ جامعہ عثمانیہ سے فارغ التحصیل ہوئے تھے۔

بابر نے پٹیالہ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسپورٹس سے کوچنگ (تربیت) کا ڈپلوما حاصل کیا۔ وہ سکندرآباد میں کچھ عرصہ کوچنگ کرتے رہے، پھر دہلی چلے گئے۔ اس کے بعد وہ راجپوتانہ رائفلز میں شامل ہوئے اور 1999ء تک یہیں برسرخدمت رہے۔

ان کے تربیت یافتگان میں جگمل سنگھ، بی وی ستیاناراینا، بی ایس بروعہ، شری رام سنگھ، ترلوک سنگھ، چارلس بورومیو، باغیچہ سنگھ، ہرلال سنگھ، رام ناراین سنگھ اور گیتا زتشی شامل ہیں۔ ان لوگوں نے ایشیائی کھیل اور ایشیائی ٹریک اور فیلڈ کے مواقع پر 17 سونے کے تمغے حاصل کیے، تین پدم شری اعزاز اور پانچ ارجنا ایوارڈ نام پر درج کروائے۔ شری رام سنگھ 800 میٹر کی مونٹریال اولمپکس میں ساتواں مقام حاصل کیا اور ریکارڈ قائم کیا جہاں بھارت اب بھی قائم ہے۔ بابر مونٹریال اولمپکس اپنے خرچ پر گئے تھے۔ اس کے لیے انہوں نے اپنی اسکوٹر اور مختلف گھریلو اشیا کو بیچا تھا اور کچھ دوستوں سے ادھار بھی لیا تھا۔

بابر کو 1994ء میں دروناچاریہ ایوارڈ دیا گیا تھا۔ اس سے قبل بینکاک میں منعقدہ 1978 ایشیائی کھیل میں وہ ایشیا کے بہترین کوچ چنے گئے تھے اور انہیں ایڈیڈاس گولڈن شو پیش کیا گیا تھا۔ وہ 76 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وفات سے تین دن پہلے وہ پیٹ کے پھوڑوں کی وجہ سے حیدرآباد، بھارت میں میں جراحی کے عمل سے گزرے تھے۔

حوالہ جات