حرارتی بجلی گھر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نظرثانی بتاریخ 22:59، 27 اکتوبر 2011ء از محبوب عالم (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: thumb|200px|ایک ارض حراری (geothermal) بجلی گھر '''حرارتی بجلی گھر''' یا '''حراری بجلی گھر'...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
ایک ارض حراری (geothermal) بجلی گھر

حرارتی بجلی گھر یا حراری بجلی گھر (thermal power station) سے مراد ایک ایسے بجلی گھر کے ہوتی ہے جس میں بھاپ کے ذریعے بجلی پیدا کی جاتی ہو۔

پانی کو گرم کرکے اُسے بھاپ میں تبدیل کردیا جاتا ہے، یہ بھاپ پھر ایک بھاپی چرخاب کو گھماتا ہے جو آگے ایک برقی مولّد کو چلاتا ہے۔ چرخاب (turbine) سے گزرنے کے بعد بھاپ کو ایک مکثّف میں کثیف (مائع) کرکے اسے سابقہ مقام (جہاں اُسے گرم کیا گیا تھا) پر واپس بھیج دیا جاتا ہے۔

کچھ لوگ اِس کیلئے توانائی مرکز کی اِصطلاح استعمال کرنا بہتر سمجھتے ہیں کیونکہ یہ سہولات (facilities) حرارتی توانائی کی اشکال کو بجلی میں تبدیل کرتے ہیں۔

نیز دیکھئے