خاندانی اقدار

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
وینڈی کوپ کی کتاب جو خاندانی اقدار کے بارے میں لکھی گئی تھی

خاندانی اقدار یا عائلی اقدار ان روایتی یا ثقافتی اقدار کو کہا جاتا ہے جو خاندان کے ڈھانچے، اس کی کارکردگی، نبھائے جانے والے کرداروں، اعتقادات، رویوں اور نمونہ ہائے اخلاق میں شامل ہیں۔

سماجی علوم میں روایتی خاندان سے مراد ایک بچوں کی پرورش کرنے والا ماحول ہے جو بر سر روزگار باپ، ایک گھریلو ماں اور ان کی حیاتیاتی اولاد؛ ماہرین عمرانیات نے سابق میں اس نمونۂ خاندان کو معمول قرار دیا تھا۔ ایسا خاندان جو اس نمونے سے رو گردانی کرتا ہوا محسوس ہو، اسے ایک غیر روایتی خاندان سمجھا جاتا ہے۔

تعریفیں[ترمیم]

کئی مانی مانی لغتوں نے خاندانی اقدار کی تعریفیں اس طرح کی ہیں:

  • وہ اخلاقی اور رہنمایانہ اصول جن کا کہ روایتی طور پر خیال رکھا جاتا ہے اور خاندان میں آگے کیا جاتا ہے جیسے کہ ایمان داری، وفا داری، محنت کشی اور اعتماد۔[1]
  • وہ اقدار جو بہ طور خاص کسی روایتی یا قدامت پسند قسم کے ہوں، جنہیں خاندان کی خوش اسلوبی سے کارکردگی کے لیے فروغ کیا جاتا ہے اور جس سے کہ سماج کا تانا بانا بھی اور مضبوط ہوتا ہے۔[2]
  • وہ اقدار جو روایتی طور پر خاندان میں سیکھے جاتے ہیں یا جن کا از سر نو نفاذ ہوتا ہے، جیسا کہ اعلٰی اخلاقی معیارات اور تادیب۔[3]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "family values"۔ Dictionary.com۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 3 ستمبر 2014 
  2. "family values"۔ Merriam-Webster۔ Merriam-Webster, Inc.۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 3 ستمبر 2014 
  3. "family values"۔ Oxford Dictionaries۔ Oxford University Press۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 3 ستمبر 2014 

مزید مطالعات[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]