انسانی نسل کو آگے بڑھانے کے لیے عورت اور مرد کا جماع|جنسیاختلاط لازمی ہے۔ معاشرے میں اس قسم کے اختلاط کی قانونی شکل کو شادی کا نام دیا جاتا ہے، جس کی اجازت اور ذکر تقریباً تمام مذاہب میں موجود ہے۔ اس ملاپ کے نتیجے میں عمل تولید مکمل ہوتا ہے اور ہونے والے بچے کے لیے وہ مرد اور عورت، بچے کے حیاتیاتی اور معاشرتی باپ اور ماں کہلاتے ہیں۔ ماں باپ کے جوڑے کو والدین بھی کہا جاتا ہے۔
باپ کو عربیزبان میں اب کہتے ہیں، یہ لفظ قرآن مجید میں مختلف اعراب کے ساتھ 119 مرتبہ آیا ہے، اب کی جمع آباءہے اور یہ قرآن مجید میں 64 مرتبہ آئی ہے، اب کے حقیقی معنیوالد ہے لیکن مجازی طور پر اسے بھی اب کہہ دیتے ہیں جو کسی شے کی ایجاد، ظہور، اصلاحکاسبب بنے (المفردات )
مصلح (حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو ابوہ کہتے ہیں )