تایا زاد بھائی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

باپ کے بڑے بھائی کو تایا کہا جاتا ہے اور تایا کے بیٹے کو تایا زاد بھائی کہا جاتا ہے۔ اردو زبان اس سلسلے میں بڑی زرخیز ہے کہ اس میں جتنے رشتوں کے نام ہیں، یہ شرف انگریزی کو بھی حاصل نہیں کہ وہ ہر رشتے کا الگ نام لے، مثال کے طور پر عم زاد کے لیے انگریزی کا لفظ کزن (Cousin)ہے، اب یہی لفظ تایا زاد بھائی، چچیرے بھائی، پھپھیرے بھائی، ماموں زاد بھائی، خالہ زاد بھائی کے لیے بھی استعمال ہوگا جبکہ اردو میں ان سب کے لیے الگ الگ نام ہیں۔