بہنوئی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کسی شخص کی خود کی بہن کے شوہر کو بہنوئی کہا جاتا ہے۔ بر صغیر کے ممالک بھارت، پاکستان اور بنگلہ دیش میں رشتہ خاص اہمیت رکھتا ہے۔

بہن کے شوہر (بہنوئی) سے پردہ کا رواج[ترمیم]

بر صغیر ہند و پاک ایک معتد بہ تعداد مسلمانوں کی ہے۔موجودہ مسلمان سماج میں بہنوئی، دیور، چچا زاد بھائی، ماموں زاد بھائی وغیرہ کو لوگ عملی طور پر غیر محرم سمجھتے ہی نہیں بلکہ ان کے ساتھ ہنسی مذاق کرنا، ایک ہی دسترخوان پر کھانا کھانا ، بے پردگی کی حالت میں ان کے سامنے آنا جانا بکثرت رواج ہے۔ حلانکہ مذہبی رو سے یہ گناہ ہے اور یہ سب غیر محرم ہیں۔ عورت کے حق میں بہنوئی اس وجہ سے غیر محرم ہے کہ بہن کے انتقال کے بعد یا طلاق دینے پر عدت گذرجانے کے بعد، عورت اپنے بہنوئی سے نکاح کرسکتی ہے۔ [1]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Darul Ifta, Darul Uloom Deoband India"۔ 27 ستمبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 اکتوبر 2018