خدیو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
محمد علی پاشا، پہلے خدیو مصر

سلطنت عثمانیہ کے دور میں مصر و سودان کے کے آخری شاہی خاندان آل محمد علی میں حکمران اعلی کا لقب۔ ابتدا میں یہ حاکم ترکی سے مقرر ہو کر آتے تھے لیکن محمد علی پاشا کے بعد اس کے پوتے اسماعیل پاشا نے خلیفہ سے سے مصر کی صوبہ داری کے موروثی حق کا سمجھوتہ کر لیا یوں خدیو مصر کا عہدہ آل محمد علی کے حق میں چلا گیا۔

پہلی جنگ عظیم سے قبل ہی مصر پر سلطنت عثمانیہ کی گرفت بہت کمزور ہو چکی تھی۔ محمد علی کے دور میں جدیدیت کی روش پر اندھا دھند عمل کرنے سے مصر کا دیوالیہ نکل گیا اور یوں برطانیہ کو مصر پر قبضے کا موقع ملا۔ یوں سلطنت عثمانیہ اور مصر کے درمیان تعلق صرف سالانہ خراج کی حد تک رہ گیا۔ پہلی جنگ عظیم کے خاتمے کے بعد انگریزوں نے سلطنت عثمانیہ کے حصے بخرے کر دیے اور مصر میں شاہ فواد اول کو بادشاہ مقرر کیا۔ 1952ء میں فواد کے بیٹے شاہ فاروق اول کو عوام نے ملک بدر کر کے آزاد جمہوری حکومت قائم کی۔ اس جمہوریہ کے پہلے صدر جنرل نجیب تھے۔