اسماعیل پاشا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اسماعیل پاشا

دورحکومت ( 1863ء 1879ء)

خدیو مصر جس کے عہد میں نہر سویز تعمیر ہوئی۔ ریلیں نکالی گئیں۔ بینک قائم ہوئے اور تجارت کو جدید طرز پر منظم کیا گیا۔ اسماعیل پاشا نے بحری فوج پربے انداز روپیہ خرچ کیا۔ جس کیوجہ سے حکومت مغربی طاقتوں کی مقروض ہو گئی اور برطانیہ نے دباؤ ڈال کر اس قرضے کے عوص نہر سویز کے حصص خرید لیے مغربی طاقتوں کی سازشوں سے ملک میں بے اطمینانی پھیل گئی۔ چنانچہ 1879ء میں اسماعیل پاشا کو معزول کر دیا گیا۔