خواتین کی کبڈی میں حصے داری
خواتین کی کبڈی میں حصے داری جدید دور میں کافی نمایاں طور پر دیکھنے میں آئی ہے اور ذرائع ابلاغ نے بھی اس کھیل میں خواتین کی کارکردگی کو پیش کیا ہے۔ یہ باوجود اس کے ہے کہ کبڈی کے کھیل کو روایتی طور پر مردوں کا کھیل سمجھا گیا ہے، کیوں کہ اس میں زور آوری کا پہلو شامل ہے۔
خواتین کا ایشیائی کبڈی کپ اور بھارتی خواتین کا مظاہرہ
[ترمیم]پہلی ایشیائی خواتین کی کبڈی چیمپئن شپ حیدرآباد، بھارت میں سنہ 2005ء میں ہوئی تھی۔ اس چیمپئن شپ میں بھارت فاتح بن کر سنہری کپ حاصل کیا تھا۔ 2006ء میں سری لنکا میں منعقدہ ایشیائی کھیلوں میں خواتین کے لیے کبڈی کھیلوں کو پہلی بار جگہ دی گئی تھی۔ یہ مقابلے کولمبو میں منعقد ہوئے تھے۔[1]
پاکستانی خواتین کی کبڈی کے مقابلوں میں حصے داری
[ترمیم]بھارت کے مقابلے پاکستان میں خواتین کے کبڈی مقابلے نسبتًا نو خیز رہے ہیں۔ حالاں کہ مردوں کے کبڈی کی تہذیب اور ثقافت ملک میں بھارت جتنی ہی قدیم رہی ہے۔ ملک اور بیرون ملک دونوں ہی میں بھارت اور پاکستان کی مردوں کی ٹیمیں مقابلہ کرتی رہی ہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں خالصتًا عورتوں کے کبڈی کا مقابلہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار نشتر اسپورٹس کامپلکس، لاہور میں دو اپنے ہی ملک سے تعلق رکھنے والی کبڈی ٹیموں اسٹرابیری ایمبیشنز اور اسٹرابیری ڈریمز کے بیچ کھیلا گیا تھا۔ مقابلے میں اسٹرابیری ایمبیشنز نے اسٹرابیری ڈریمز کو کافی دل چسپ مقابلے میں 33-31 سے شکست دی۔ یہ مقابلہ اس لیے شائقین کی خاص توجہ کا باعث بنا کیوں کہ دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کو سخت مقابلے کی صورت حال پیش کر رہے تھے۔ یہ مقابلہ 7 مئی 2018ء کو منعقد ہوا تھا۔ تاہم ملک میں صوبائی اور ملکی سطح کی خواتین کی ٹیموں کی تشکیل اب بھی در کار ہے، جس کے بعد عالمی افق پر پاکستانی خواتین کبڈی میں ملک کی نمائندگی کر سکتی ہیں۔[2]
ریاستہائے متحدہ امریکا میں خواتین کی کبڈی کے مقابلوں کو فروغ دینے کی کوشش
[ترمیم]ڈینویل، نیو جرسی میں یو ایس اے ویمینز کبڈی نامی تنظیم خواتین کی حصے داری کو فروغ دے رہی ہے۔ یہ وقتًا فوقتًا ٹورنامنٹوں کا بھی انعقاد کرتی ہے۔[3]
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "کبڈی کی تاریخ"۔ 20 فروری 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 فروری 2020
- ↑ ایک کبڈی مقابلے میں پاکستانی خواتین پہلی بار شریک ہو چکی ہیں۔
- ↑ USA Women's Kabaddi Tournament in NY