خواجہ محمد اسلام

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
خواجہ محمد اسلام
معلومات شخصیت

خواجہ محمد اسلام (وفات:17 مئی 2020ء) ایک پاکستانی مصنف تھے جن کی کتاب موت کا منظر نے بے پناہ شہرت حاصل کی اور اب تک کئی زبانوں میں شائع ہو چکی ہے۔[1] اس کتاب سے کئی عالمی شخصیات بھی پڑھ کر متاثر ہوئیں۔[حوالہ درکار] شاہ فیصل [کون؟] مرحوم نے خواجہ محمد اسلام کو اپنی دعوت پر حج کروایا اور غلاف کعبہ کے ٹکڑے سمیت دیگر تحائف بھی دیے۔[حوالہ درکار]

تصانیف[ترمیم]

33 کے قریب کتابیں تصنیف کیں جن میں اہم یہ ہیں[1][2]

  • موت کا منظر
  • جنت کا منظر
  • حج کا منظر
  • ماں کی دعا جنت کی ہوا
  • تعلیم الاسلام

وفات[ترمیم]

اچانک حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے 17 مئی 2020ء کو 85 سال کی عمر میں اچھرہ لاہور میں انتقال کر گئے۔ مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان اچھرہ لاہور میں 18 مئی کو سپرد خاک کر دیا گیا۔[3][2]

حوالہ جات[ترمیم]