دب اکبر
دب اکبر | |
عربی نام: | الدب الأكبر |
انگریزی نام: | Ursa Major |
خاندان: | دب اکبر |
آسمان میں مقام: | آسمانِ شمال دوم |
رقبہ: | 1279.66 ۔ (تیسرا) |
فی صد رقبہ : | آسمان کا 3.1 فی صد |
مطلع مستقیم: | 11 گھنٹے 18.76 منٹ |
میل: | 50 ڈگری 43.27 منٹ شمال |
سیاروں والے ستارے : | 8 |
چمکدار ستارے: | 6 |
قریبی مجمع النجوم: | اژدہا ، زرافہ، وشق،اسد اصغر، اسد، گیسو، سلوقیان اور نگران |
دب اکبر (عربی: الدب الأكبر - انگریزی: Ursa Major) ایک مجمع النجوم کا نام ہے۔ اس کو خاندان مجمع النجوم دب اکبر میں شامل کیا جاتا ہے۔ شمال کی طرف آسمان پر سات ستاروں کا ایک جھرمٹ ہے۔ کسی نے اس کی شکل ریچھ کی سی پائی۔ اس نے ریچھ کہہ دیا۔ دوسرے نے کو ہل کی مانند پایا۔ امریکا والوں الٹی طرف سے دیکھا تو ڈپر یعنی دستے والا پیالہ کہہ دیا۔ کسی نے انھیں ہمیشہ اکھٹے رہنے کی بنا پر سات سہیلیاں کہہ دیا۔ یہ دوسرے سات ستارے ایک دوسرے کی نسبت سے ہمیشہ اسی حالت میں پائے جاتے ہیں۔ اس میں سے دو بیرونی ستارے ایسے واقع ہیں کہ ان سے ملانے والے خط کو بڑھایا جائے تو ہمیشہ قطبی ستارے سے جاملے۔ یہ ساتوں ستارے چوبیس گھنٹوں میں قطبی ستارے کے گرد پورا چکر کاٹ لیتے ہیں۔ لیکن ان کو جب دیکھو یہ اپنی پوزیشن پر قائم ہوں گے۔
بنیادی خصوصیات
[ترمیم]اس کا مشاہدہ آسمانِ شمال دوم میں کیا جا سکتا ہے۔ اس مجمع النجوم کا رقبہ 1279.66 مربع ڈگری ہے۔ جو کل آسمان کا 3.1 فی صد بنتا ہے۔مطلع مستقیم 11 گھنٹے 18.76 منٹ ہے۔ اور میل 50 ڈگری 43.27 منٹ شمال ہے۔ اس مجمع النجوم میں ایسے ستاروں کی تعداد ،جن کے ایک یا زیادہ سیارے دریافت کیے جاچکے ہیں، 8 ہے۔ چمکدار ستاروں کی تعداد 6 ہے۔
اہم ستارے
[ترمیم]ستارہ کا قدیم نام | عمومی انگریزی نام | سائنسی نام |
---|---|---|
الدبہ | Dubhe | Alpha Ursae Majoisa |
مراق | Merak | Beta Ursae Majoisa |
الفخذ الدب | Phecda | Gamma Ursae Majoisa |
المغرز | Megrez | Delta Ursae Majoisa |
العیوث | Aliyoth | Epsilon Ursae Majoisa |
مئزر | Mizar | Zeta Ursae Majoisa |
القائد | Alkaid | Eta Ursae Majoisa |
قریبی مجمع النجوم
[ترمیم]اس کے اردگرد اژدہا، زرافہ، وشق،اسد اصغر، اسد، گیسو، سلوقیان اور نگران واقع ہیں۔
متعلقہ مضامین
[ترمیم]ویکی ذخائر پر دب اکبر سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |