فہرست مجمع النجوم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

فلکیات میں مجمع النجوم یا برج (نجوم) یا مجمع الکواکب آسمان کے مختلف حصوں کی ایک تقسیم ہے جس میں آسمان پر نظر آنے والے ستاروں کے مجموعوں کو مختلف صورتوں سے تشبیہ دی جاتی ہے مثلاً قوس، جدی دبِ اکبر، دبِ اصغر وغیرہ۔ برج سے مراد آسمان کے مختلف علاقوں کو بھی لیا جاتا ہے۔ جدید زمانے میں کل 88 مجمع النجوم جانے جاتے ہیں جنہیں آٹھ خاندانوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ ذیل میں ان کی ایک فہرست دی جا رہی ہے جہاں آپ ان کے انگریزی اور عربی متبادل دیکھ سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ بیشتر مجمع النجوم یا کواکب کی نشان دہی عربوں نے کر دی تھی اور عرب کے صحرا نشین ان کا خوب علم رکھتے تھے۔ مسلمانوں نے اس علم کو بے حد ترقی دی چنانچہ ان کے نشان کردہ بے شمار ستاروں اور کواکب کے نام آج بھی رائج ہیں۔ مثلاً ہزاروں ستاروں کی نشان دہی اور جماعت بندی عبدالرحمن الصوفی نے اپنی مشہور کتاب (ساکن ستاروں کی کتاب 964ء) میں کی تھی۔ ان میں سے کچھ آسمان شمال (NQ) اور کچھ آسمان جنوب (SQ) میں نظر آتے ہیں۔ آسمانِ شمال اور آسمانِ جنوب کو چار چار حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ آسمان کی تقسیم ڈگری میں بھی کی جاتی ہے۔

فہرست[ترمیم]

مجمع النجوم
شمار
بحساب اردو حروفِ تہجی
مجمع النجوم انگریزی نام عربی نام خاندان مجمع النجوم مقام تجویز کردہ علامت۔
1 اژدہا Draco عربی: التنين دب اکبر آسمان شمال سوم
2 اسپ بزرگ Pegasus عربی: الفرس الأعظم حامل راس الغول آسمان شمال چہارم
3 اسد Leo عربی: الأسد بروج آسمان شمال دوم
4 اسد اصغر Leo Minor عربی: الأسد الأصغر دب اکبر آسمان شمال دوم
5 السدس Sextans عربی: السدس جاثی آسمان جنوب دوم
6 آتش دان Fornax عربی: الكور لاکائیل آسمان جنوب اول
7 بادبان Vela عربی: الشراع آب آسمان جنوب دوم
8 بربط Lyra عربی: القيثارة جاثی آسمان شمال چہارم
9 پارہ اسپ Equuleus عربی: قطعة الفرس آب آسمان شمال چہارم
10 پرکار Circinus عربی: البيكار لاکائیل آسمان جنوب سوم
11 پیالہ Crater عربی: الباطية جاثی آسمان جنوب دوم
12 پیکان Sagitta عربی: السهم جاثی آسمان شمال چہارم
13 تاج جنوبی Corona Australis عربی: الإكليل الجنوبي جاثی آسمان جنوب چہارم
14 تاج شمالی Corona Borealis عربی: الإكليل الشمالي دب اکبر آسمان شمال سوم
15 تلمبہ Antlia عربی: مفرغة الهواء لاکائیل آسمان جنوب دوم
16 ثمن Octans عربی: الثمن لاکائیل آسمان جنوب چہارم
17 ثور Taurus عربی: الثور بروج آسمان شمال اول
18 جابر Puppis عربی: الكوثل آب آسمان جنوب دوم
19 جاثی Hercules عربی: الجاثي جاثی آسمان شمال سوم
20 جبار Orion عربی: الجبار جبار آسمان شمال اول
21 جبل Mensa عربی: الجبل لاکائیل آسمان جنوب اول
22 جدی Capricornus عربی: الجدي بروج آسمان جنوب چہارم
23 جوزا Gemini عربی: التوأمان بروج آسمان شمال دوم
24 چھینی Caelum عربی: آلة النقاش لاکائیل آسمان جنوب اول
25 حامل راس الغول Perseus عربی: حامل رأس الغول حامل راس الغول آسمان شمال اول
26 حربا Chamaeleon عربی: الحرباء طیار آسمان جنوب دوم
27 حمل Aries عربی: الحمل بروج آسمان شمال اول
28 حوت Pisces عربی: الحوت بروج آسمان شمال اول
29 حوت جنوبی Piscis Austrinus عربی: الحوت الجنوبي آب آسمان جنوب چہارم
30 حیدرہ Hydra عربی: الشجاع جاثی آسمان جنوب دوم
31 خرگوش Lepus عربی: الأرنب جبار آسمان جنوب اول
32 خرد بین Microscopium عربی: المجهر لاکائیل آسمان جنوب چہارم
33 دب اصغر Ursa Minor عربی: الدب الأصغر دب اکبر آسمان شمال سوم
34 دب اکبر Ursa Major عربی: الدب الأكبر دب اکبر آسمان شمال دوم
35 دلو Aquarius عربی: الدلو بروج آسمان جنوب چہارم
36 دوربین Telescopium عربی: المرقب لاکائیل آسمان جنوب چہارم
37 ڈولفن Delphinus عربی: الدلفين آب آسمان شمال چہارم
38 ذات الکرسی Cassiopeia عربی: ذات الكرسي حامل راس الغول آسمان شمال اول
39 زرافہ Camelopardalis عربی: الزرافة دب اکبر آسمان شمال دوم
40 زن پابند سلاسل Andromeda عربی: المرأة المسلسلة حامل راس الغول آسمان شمال اول
41 سپر Scutum عربی: الترس جاثی آسمان جنوب چہارم
42 سپیرا Ophiuchus عربی: الحواء جاثی آسمان جنوب سوم
43 سرطان Cancer عربی: السرطان بروج آسمان شمال دوم
44 سلوقیان Canes Venatici عربی: السلوقيان دب اکبر آسمان شمال سوم
45 سنبلہ Virgo عربی: العذراء بروج آسمان جنوب سوم
46 سنگ تراش Sculptor عربی: معمل النحات لاکائیل آسمان جنوب اول
47 سہ پایہ Pictor عربی: آلة الرسام • لاکائیل آسمان جنوب اول
48 شبکہ Reticulum عربی: الشبكة لاکائیل آسمان جنوب اول
49 صلیب جنوبی Crux عربی: الصليب الجنوبي جاثی آسمان جنوب سوم
50 طائر الفردوس Apus عربی: طائر الفردوس طیار آسمان جنوب سوم
51 طاووس Pavo عربی: الطاووس طیار آسمان جنوب چہارم
52 طوقان Tucana عربی: الطوقان طیار آسمان جنوب چہارم
53 عقاب Aquila عربی: العقاب جاثی آسمان شمال چہارم
54 عقرب Scorpius عربی: العقرب بروج آسمان جنوب سوم
55 عنقا Phoenix عربی: العنقاء طیار آسمان جنوب اول
56 عود دان Ara عربی: المجمرة جاثی آسمان جنوب سوم
57 غراب Corvus عربی: الغراب جاثی آسمان جنوب سوم
58 قاعدہ Carina عربی: القاعدة آب آسمان جنوب دوم
59 قطب نما Pyxis عربی: بيت الإبرة آب آسمان جنوب دوم
60 قنطورس Centaurus عربی: قنطورس جاثی آسمان جنوب سوم
61 قوس Sagittarius عربی: الرامي بروج آسمان جنوب چہارم
62 قیطس Cetus عربی: قيطس حامل راس الغول آسمان جنوب اول
63 کبوتر Columba عربی: الحمامة آب آسمان جنوب اول
64 کلب اصغر Canis Minor عربی: الكلب الأصغر جبار آسمان شمال دوم
65 کلب اکبر Canis Major عربی: الكلب الأكبر جبار آسمان جنوب دوم
66 کونج Grus عربی: الكركي طیار آسمان جنوب چہارم
67 گاڑی بان Auriga عربی: ممسك الأعنة حامل راس الغول آسمان شمال دوم
68 گرگ Lupus عربی: السبع جاثی آسمان جنوب سوم
69 گرگٹ Lacerta عربی: العظاءة حامل راس الغول آسمان شمال چہارم
70 گھڑیال Horologium عربی: الساعة لاکائیل آسمان جنوب اول
71 گیسو Coma Berenices عربی: الهلبة دب اکبر آسمان شمال سوم
72 لومڑی Vulpecula عربی: الثعلب جاثی آسمان شمال چہارم
73 مار Serpens عربی: الحية جاثی آسمان شمال سوم
74 مار آب Hydrus عربی: حية الماء طیار آسمان جنوب اول
75 ماہی زرین Dorado عربی: أبو سيف طیار آسمان جنوب اول
76 ماہی طیار Volans عربی: السمكة الطائرة طیار آسمان جنوب دوم
77 مثلث Triangulum عربی: المثلث حامل راس الغول آسمان شمال اول
78 مثلث جنوبی Triangulum Australe عربی: المثلث الجنوبي جاثی آسمان جنوب سوم
79 مربع نجار Norma عربی: مربع النجار لاکائیل آسمان جنوب سوم
80 مرغ Cygnus عربی: الدجاجة جاثی آسمان شمال چہارم
81 مگس Musca عربی: الذبابة طیار آسمان جنوب سوم
82 ملتھب Cepheus عربی: الملتهب حامل راس الغول آسمان شمال چہارم
83 میزان Libra عربی: الميزان بروج آسمان جنوب سوم
84 نگران Boötes عربی: العواء دب اکبر آسمان شمال سوم
85 نہر Eridanus عربی: النهر آب آسمان جنوب اول
86 وحید القرن Monoceros عربی: وحيد القرن جبار آسمان شمال دوم
87 وشق Lynx عربی: الوشق دب اکبر آسمان شمال دوم
88 ہندی Indus عربی: الهندي طیار آسمان جنوب چہارم

مزید دیکھیے[ترمیم]