دریائے کانگو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
دریائے کانگو
Sunrise near Mossaka (Congo).JPG 

انتظامی تقسیم
ملک Flag of Angola.svg انگولا
Flag of the Democratic Republic of the Congo.svg جمہوری جمہوریہ کانگو
Flag of the Republic of the Congo.svg جمہوریہ کانگو
Flag of Zambia.svg زیمبیا  ویکی ڈیٹا پر ملک (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں[1]
متناسقات 6°04′45″S 12°27′00″E / 6.0791666666667°S 12.45°E / -6.0791666666667; 12.45  ویکی ڈیٹا پر متناسقاتی مقام (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں[2]
جیو رمز {{#اگرخطا:2241717  ویکی ڈیٹا پر جیونیمز شناخت (P1566) کی خاصیت میں تبدیلی کریں|}}
[[file:|16x16px|link=|alt=]]  ویکی ڈیٹا پر کومنز نگارخانہ (P935) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نحوی غلطی
دریائے کانگو

دریائے کانگو (سابقہ دریائے زائر) مغربی و وسطی افریقہ کا سب سے بڑا دریا ہے۔ اس کی کل لمبائی 4374 کلومیٹر (2718 میل) ہے اس طرح یہ دریائے نیل کے بعد افریقہ کا دوسرا سب سے لمبا دریا ہے۔ کانگو اور اس کے معاون دریا ایمیزن کے بعد دنیا کے دوسرے سب سے بڑے برساتی جنگل سے گزرتے ہیں۔

کانگو کے دریائی طاس کا بیشتر حصہ کیونکہ خط استوا پر یا اس کے نیچے واقع ہے اس لیے اس کا بہاؤ مستقل ہے اور ہر وقت اس کے معاون دریاؤں میں سے کم از کم ایک دریا پر بارش ضرور ہوتی رہتی ہے۔ کانگو کا نام دریا کے دہانے پر قائم قدیم سلطنت کانگو کے نام پر رکھا گیا ہے۔ دریا کے کناروں پر واقع جمہوریہ کانگو اور عوامی جمہوریہ کانگو دونوں کے نام بھی اسی پر رکھے گئے ہیں۔ 1971ء سے 1997ء تک زائر کی حکومت اسے دریائے زائر کہتی تھی۔

کانگو کا منبع عظیم وادی شق کے مشرقی حصوں کے پہاڑوں کے علاوہ جھیل ٹانگانیکا اور جھیل ایمویرو بھی ہے۔

یہ دریا برقابی توانائی (انگریزی: Hydroelectric Power) کی بھی بے پناہ صلاحیتیں رکھتا ہے اور ان صلاحیتوں کا اظہار انگا بند ہیں۔ جنوبی افریقا کے سرکاری ادارے ایسکوم نے انگا کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے ایک تجویز پیش کی ہے جس کے تحت موجودہ بندوں میں بہتری اور نئے برقابی بند کی تعمیر کے ذریعے اس سے 40 گیگاواٹ تک بجلی پیدا کی جا سکے گی جو چین کے تین گھاٹی بند سے دو گنا زیادہ ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1.   ویکی ڈیٹا پر جیونیمز شناخت (P1566) کی خاصیت میں تبدیلی کریں"صفحہ دریائے کانگو في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 6 دسمبر 2019۔
  2.   ویکی ڈیٹا پر OSM relation ID (P402) کی خاصیت میں تبدیلی کریں "صفحہ دریائے کانگو في خريطة الشارع المفتوحة"۔ OpenStreetMap۔ اخذ شدہ بتاریخ 6 دسمبر 2019۔