دریا خان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

دریا خان ضلع بھکر کی تحصیل دریا خان کا صدر مقام ہے۔

بیرونی ربط[ترمیم]

دریا خان کا موقع

دریاخان جسے خیبرپختونخواہ(سابقہ سرحد) اور پنجاب کا گیٹ وے بھی کہا جاتا تھا۔ ماضی میں معاشی طور پر اور تاریخی طور پر اس شہر کو خصوصی اہمیت حاصل رہی، ملتان کندیاں ریلوے سیکشن کا اہم ترین ریلوے اسٹیشن جو ماضی میں خصوصی اہمیت حاصل رکھتا تھا مگر آج کل ٹرینوں کی کم آمدورفت ریلوے کی عدم توجہی کی وجہ سے مسائل کا گھر ہے، دریاخان ریلوے اسٹیشن کا قیام 1901ء میں لایا گیا اس رلوے اسٹیشن کو اس لیے اہم تصور کیا جاتا تھا کہ ماضی میں دریاخان پاک فوج کے سرحد خیبرپختون خواہ کا اکلوتا راستہ تصور کیا جاتا تھا۔ 1985سے قبل پاک آرمی کے دستے وانا جنوبی، شمالی وزیرستان اور افغانستان کے باڈر تک جانے اور آنے کے لیے ریلوے اسٹیشن دریاخان کو استعمال کرتے تھے وہاں ریلوے اسٹیشن کے نزدیک اراضی پر کئی کئی دن پڑائو کرتے تھ اور آرمی کے استعمال کا سمان اور دیگر اشیاء خور و نوش بھی ریلوے گزر کے ذریعے دریاخان اور پھر کشتیوں کے پل کے ذریعے سرحد کے شہر ڈرہ اسماعیل خان پہنچائی جانی تھی، 1985ء میں ریاخان ڈیرہ اسماعیل خان پل جو دریاخان کے غربی کنارے پر تعمیر ہونا تھا مگر اس پل کی تعمیر دریاخان سے 10 کلومیٹر دور کوٹلہ جام کے سامنے تعمیر کر کے دریاخان کو معاشی اور اقتصادی طور پر زبردست نقصان کا سامنا کرنا پڑا کشتیوں کے پل کے ذریعے سینکڑوں سالوں سے دریاخان کو جو اہمیت حاصل تھی وہ ختم ہو کر رہ گئی