دریشک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

یہ بلوچ قبیلہ ضلع راجن پور میں بکثرت آباد ہے وہاں اس قوم کے دو مشہور قصبے آسنی اور کوٹ بہادر ہیں، دریشک قوم یونین کونسل فاضل پور ، رکھ فاضل پور ، حاجی پور کے علاوہ محمد پورا اور کوٹلہ عیسن میں آباد ہے۔ ان علاقوں کا ووٹ نصراللہ خان دریشک کو جاتا ہے چاہے وہ کسی بھی گروپ یا پارٹی میں کیوں نہ ہوں۔ البتہ اس حلقے میں آباد دیگر چھوٹی برادریاں سیاسی و نظریاتی طور پر دریشک گروپ کے ساتھ الحاق کرتی ہیں نصراللہ دریشک کے والد گرامی سردار بہادر خاں دریشک 1947-49 کے دوران رکن قانون ساز اسمبلی مغربی پنجاب ،1951-55 کے دوران رکن قانون ساز اسمبلی پنجاب اور 1956-58 کے دوران رکن صوبائی اسمبلی مغربی پاکستان رہے۔آپ کے بڑے فرزند ،سردار حسنین بہادر دریشک 2002-07 کے دوران پنجاب اسمبلی کے رکن رہے اوربطور وزیر خزانہ فرائض سر انجام دیے۔آپ کے دوسرے فرزند بیرسٹر سردار علی رضا دریشک اورآپ کے پوتے سردار احمد علی خان دریشک بالترتیب پی پی۔247 اور پی پی۔243 سے موجودہ ایم پی ایز ہیں ۔ طارق دریشک اور امان اللہ دریشک بھی ان کی قوم کے ہیں،