دی سائن آف فور
| مصنف | سر آرتھر کونن ڈویل |
|---|---|
| اصل عنوان | دی سائن آف دی فور |
| مصور | ایف ایچ ٹاؤنسینڈ |
| ملک | برطانیہ |
| زبان | انگریزی |
| سلسلہ | شرلاک ہولمز |
| صنف | جاسوسی، پراسرار، جرم و قانون، ناول |
| ناشر | لیپنکاٹ ماہانہ میگزین |
تاریخ اشاعت | فروری 1890ء |
دی سائن آف فور (انگریزی: The Sign of Four) یا دی سائن آف دی فور (انگریزی: The Sign of the Four) ایک ناول ہے جو سر آرتھر کونن ڈویل نے لکھی۔ یہ ڈویل کی لکھی دوسری ناول تھی جو شرلاک ہولمز کے کردار پر مبنی تھی۔ ڈویل نے کُل 4 ناولوں اور 56 افسانوں میں شرلاک ہولمز کو شمار کیا۔ عاشق حسین بٹالوی نے ”چند ياديں، چند تاثّرات“ جلد دوم میں ذکر کیا کہ اردو میں اس کا ترجمہ چار کا ہندسہ کے عنوان سے ہو چکا ہے۔
یہ ناول سنہ 1888ء کی ایک کافی پیچیدہ کہانی بیان کرتی ہے۔ اِس میں ایسٹ انڈیا کمپنی، جنگ آزادی ہند 1857ء، چُرائے ہوئے خزانے، چار مُجرموں (عنوانی کردار) میں ایک عہد اور دو بد اخلاق نگہبانوں کا ذِکر ملتا ہے۔ مزید برآں، اِس میں ہولمز کی منشیات کی لَت کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے۔ برخلاف اے اسٹڈی ان اسکارلٹ، ڈویل کی اِس ناول میں ہولمز کے کردار کے اِنسانی خواص کو مُتصف کیا گیا ہے۔ اِس کہانی میں ڈاکٹر واٹسن کا مِلاپ اِسکی ہونے والی بیوی، میری مورسٹن سے بھی ہوتا ہے۔
| ویکی ذخائر پر دی سائن آف فور سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- 1890ء کے ناول
- آرتھر کونن ڈوئل کے شرلاک ہومز ناول
- ادب میں کتے
- برطانوی ہندوستان
- تاریخ جزائر انڈمان و نکوبار
- جنگ آزادی ہند 1857ء
- وکٹورین ناول
- 1890ء کے برطانوی ناول
- برطانوی ناول جن پر فلمیں بنیں
- 1888ء میں سیٹ فکشن
- شرلاک ہومز
- انگریزی زبان کے ناول
- انیسویں صدی کا ادب
- انگریزی ادب
- برطانوی ادب
- ناول
- دائرہ عام کی کتب
- آرتھر کونن ڈوئل کی تخلیقات