رضا میر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
رضا میر
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش سنہ 1927ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات 16 ستمبر 2002ء (74–75 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ اداکار ،  فلم ساز ،  فلم ہدایت کار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

رضا میر، پاکستان کے مشہور فلم ڈائریکٹر تھے۔ انھیں پہلی پاکستانی فلم تیری یاد کے پہلے سینماٹوگرافر بننے کا اعزاز حاصل ہے۔ وہ پاکستان میں ڈریکولا کے سینماٹوگرافر بھی تھے۔ بطور ہدایت کار ان کی پہلی فلم 1964ء میں بیٹی تھی۔ ان کی دوسری فلم 'لاکھوں میں ایک' (1967ء) تھی جو ہٹ گانوں والی سپر ہٹ فلم تھی۔ اس کے بعد انھوں نے 1972ء میں ایک اور سپر ہٹ فلم ناگ منی کو سپر ہٹ گانوں کے ساتھ ڈائریکٹ کیا۔

انھوں نے مشہور اداکارہ مینا شوری سے شادی کی۔ انھوں نے 2 فلمیں مرزا جٹ (1982ء) اور اشتہاری ملزم (1995ء) بھی پروڈیوس کیں۔ ان کے بیٹے تجربہ کار اداکار آصف رضا میر ہیں جو 80 کی دہائی کے سب سے نمایاں چہروں میں سے تھے۔ انھوں نے پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم کو بہترین ڈرامے دیے جن میں تنہائیاں، سمندر، دروازہ اور بہت کچھ شامل ہے۔ ان کے پوتے احد رضا میر بھی شوبز میں ہیں۔

وفات[ترمیم]

رضا میر کا انتقال 16 ستمبر 2002ء کو ہوا۔

فلموں کی فہرست[ترمیم]

ان کی فلموں کی فہرست یہ ہیں: بیٹی، لاکھوں میں ایک، آسرا، انیلا، پرائی آگ، ناگ منی، وچھڑیا ساتھی، آرزو، پروفیسر، سوہنی ماہیوال، دل کے داغ، پوستی اور انہونی۔

حوالہ جات[ترمیم]