رفیع الدین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

حضرت مولانا رفیع الدین صاحب دیوبندی

حضرت مولانا رفیع الدین صاحب 1253ھ میں پیدا ہوئے، حضرت مولانا شاہ عبد الغنی مجددی کے مشہور خلفائ میں تھے، اولیاء کاملین میں شمار تھا۔

دو مرتبہ مسند اہتمام پر فائز کیے گئے، پہلی مرتبہ 1285 ھ و 1285ھ میں۔ دوسری مرتبہ 1288ھ میں مستقل مہتمم ہوئے اور 1306 ھ تک یہ خدمت انجام دی، کل مدت اہتمام 19 سال ہے۔

پہلی عمارت نودرہ آپ کے زمانہ اہتمام میں بنی، 1292 ھ میں اس کی بنیاد کے وقت خواب میں دیکھا کہ سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم اس جگہ تشریف لائے ہیں اور فرماتے ہیں، یہ احاطہ بہت مختصر ہے، یہ فرما کر نبفس نفیس عصائے مبارک سے احاطہ کا نشان بنا دیا اور فرمایا اس پر عمارت بنوائی جائے، صبح اٹھ کر دیکھا تو نشانات موجود  تھے، اسی پر بنیاد اٹھوائی گئی۔

حضرت مفتی ‏عزیز الرحمن صاحب کو آپ سے ہی خلافت حاصل تھی ، 1306 میں بقصد ہجرت مدینہ منورہ تشریف لے گئے اور دو سال قیام کے بعد 1308 میں مولی حقیقی سے جا ملے اور جنت البقیع میں دفن ہوئے۔