رینا کوشل دھرم شکتو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

رینا کوشل دھرم شکتو (انگریزی: Reena Kaushal Dharmshaktu، ہندی: रीना कौशल धर्मशक्तू) (1970ء کے دہے کی پیدائش) پہلی بھارتی خاتون ہے جس نے قطب جنوبی پر اسکائنگ کی ہے۔[1]

ابتدائی زندگی[ترمیم]

رینا کی پیدائش ایک ہندو خاندان میں ہوئی جس کا تعلق پنجاب سے ہے۔ اس کے والد پنجابی تھے جبکہ والدہ کا تعلق اتر پردیش سے تھا۔ اس کی پرورش دارجلنگ میں ہوئی۔ اس نے ہمالین ماؤنٹینیئیرنگ انسٹی ٹیوٹ، دارجلنگ سے کوہکنی کی تربیت حاصل کی۔ وہ ہمالیہ کی کئی مہموں میں حصہ لے چکی ہے اور قیادت بھی کر چکی ہے۔ اس کا شوہر لو راج سنگھ دھرم شکتو بھی ایک کامیاب کوہکن ہے جو ماؤنٹ ایورسٹ کو پانچ بار عبور کر چکا ہے اور اسی طرح 38 سے زائد پہاڑوں پر چڑھ چکا ہے۔

کامیابی[ترمیم]

29 دسمبر 2009ء کو رینا نے تاریخی اسکائنک دوڑ لگائی۔ یہ مہم ایک آٹھ رکنی خواتین کی ٹیم کی جانب سے انجام پائی۔ یہ ٹیم دولت مشترکہ ٹیم کی طرف سے کاسپرسکی دولت مشترکہ انٹارکٹک مہم کے تحت 900 کیلومیٹر انٹارکٹک برفیلی چوٹیوں کو عبور کرتے ہوئے قطب جنوبی پہنچی، جو دولت مشترکہ کے قیام کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر رونما ہونے والا اہم واقعہ تھا۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب "Delhi girl becomes first Indian woman to ski to South Pole"۔ timesofindia.indiatimes.com۔ January 1, 2010۔ 25 اکتوبر 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 جنوری 2010 

بیرونی روابط[ترمیم]