زمرہ:عثمان بن عفان
ویکی ذخائر پر عثمان بن عفان سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
حضرت عثمان رَضی اللہُ تعالیٰ عنہُ اسلام کے تیسرے خلیفہ راشد تھے۔ آپ نے 644ء سے 656ء تک خلافت کی ذمہ داریاں سر انجام دیں۔ آپ قریش کی ایک شاخ بنو امیہ میں پیدا ہوئے۔ آپ پہلے اسلام قبول کرنے والے لوگوں میں شامل ہیں۔ آپ ایک خدا ترس اور غنی انسان تھے۔ آپ فیاض دلی سے دولت اللہ کی راہ میں خرچ کرتے۔ اسی بنا پر حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے آپ کو غنی کا خطاب دیا۔ ذوالنورين کا مطلب ہے دو نور والا۔ آپ کو اس لئے ذوالنورين کہاجاتاہے کیونکہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کي دو صاحبزادیاں یکےبا دیگرے آپ کے نکاح میں آئیں یہ وہ واحد اعزاز ھے جو کسی اور حاصل نہ ھو سکا.آپ کا شمار عشرہ مبشرہ میں کیاجاتا ہے یعنی وہ دس صحابہ کرام جن کو رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی حیات مبارکہ ہی جنت کی بشارت دی تھی۔ مزید۔۔۔۔۔۔۔
زمرہ «عثمان بن عفان» میں صفحات
اس زمرے میں شامل کل 7 صفحات میں سے یہ 7 صفحات ہیں۔ اس فہرست میں حالیہ تبدیلیاں شامل نہیں ہیں۔ (مزید تفصیل)۔