مندرجات کا رخ کریں

زونگار خاقانیت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
زونگار خاقانت
1634–1758
early اٹھارھویں صدی کے ابتدا میں زونگار سلطنت18th ry[1][2]
early اٹھارھویں صدی کے ابتدا میں زونگار سلطنت18th ry[1][2]
حیثیتخانہ بدوش سلطنت
دار الحکومتغولجا[3]
عمومی زبانیںاوریات زبان, چغتائی زبان جدید ایغور کی پیشرو
مذہب
تبتی بدھ مت
حکومتشاہی
خان یا خونگ تیجی 
• 1632-1653
اردینی باطور (پہلا)
• 1671-1697
گالدان بوشوگتو خان
• 1745-1750
ژیوانگ دوجال
مقننہ
  • روایتی حکمرانی
  • منگول۔اوئیرت ضابطہ۔ 1641
تاریخ 
• 
1634
• 1619
خراخلا کا اولین روسی ریکارڈ
• 1676
گالدان نے پانچویں دلائی لاما سے بوشوگتو خان کا خطاب حاصل کیا۔
• 1688
زونگاروں کا خالخا پر حملہ
• 1690
زونگار۔چنگ جنگ، الان بتنگ کی جنگ کی ابتدا
• 1755–1758
چنگ فوج کا زونگاریا پر قبضہ اور نسل کشی
• 
1758
رقبہ
1650[4]3,600,000 کلومیٹر2 (1,400,000 مربع میل)
آبادی
• [5]
600,000
کرنسیpūl (ایک تانبے کا سرخ سکہ، پل)
ماقبل
مابعد
چار اوریات
چغتائی خاقانیت
خوشت خاقانیت
چنگ خاندان
  1. "Зүүнгарын хаант улс"۔ Монголын түүх 
  2. Soloshcheva MA۔ "The "Conquest Of Qinghai" Stele Of 1725 And The Aftermath Of Lobsang Danjin's Rebellion In 1723-1724" (PDF) 
  3. James A. Millward, Ruth W. Dunnell, Mark C. Elliott New Qing imperial history, p.99
  4. Peter Fibiger Bang، C. A. Bayly، Walter Scheidel (2020-12-02)۔ The Oxford World History of Empire: Volume One: The Imperial Experience (بزبان انگریزی)۔ Oxford University Press۔ صفحہ: 92۔ ISBN 978-0-19-977311-4 
  5. Ethnic Groups of North, East, and Central Asia: An Encyclopedia, by James B. Minahan, p. 210.
زونگار خاقانیت

زونگار خاقانیت، جسے زونگھارخانیت یا جنگارخانیت کے نام سے بھی لکھا جاتا ہے، اوریات منگول نسل کی ایک اندرونی ایشیائی خاقانیت تھی۔ اپنے عروج کے دور میں، اس نے شمال میں جنوبی سائبیریا سے لے کر جنوب میں موجودہ کرغزستان تک اور مشرق میں دیوارچین سے لے کر مغرب میں موجودہ قازقستان تک کے علاقے پر حکومت کی۔ زونگار خاقانیت کا مرکز آج شمالی سنکیانگ کا حصہ ہے، جسے زنگاریا بھی کہا جاتا ہے۔

تقریباً 1620ء کے قریب مغربی منگول، جو اوریات کے نام سے جانے جاتے ہیں، زنگریا کے جونگر طاس میں متحد ہوئے۔ 1678ء میں، گالدان نے دلائی لامہ سے بوشوگتو خان کا خطاب حاصل کیا،جس نے اوریٹس میں زونگروں کو سرکردہ قبیلہ بنا دیا۔ زونگر حکمرانوں نے کھونگ تیجی کا لقب استعمال کیا، جس کا انگریزی میں ترجمہ "کراؤن پرنس" ہوتا ہے۔ [1] سنہ 1680ء اور 1688ء کے درمیان، زونگروں نے تارم طاس کو فتح کیا، جو اب جنوبی سنکیانگ ہے اور مشرق میں خالخا منگولوں کو شکست دی۔ سنہ 1696ء میں، گالدان کو چین کے چنگ خاندان نے شکست دی اور بیرونی منگولیا پر قبضہ کر لیا۔ سنہ 1717ء میں زونگاروں نے تبت کو فتح کیا، لیکن ایک سال بعد چنگ فوج نے انھیں بھگا دیا۔ سنہ 1755ء سے 1758ء تک، چنگ چین نے زونگار خانہ جنگی کا فائدہ اٹھا کر زنگاریا کو فتح کر لیا ور زنگروں کو بطور قوم تباہ کر دیا ۔ [2] زنگاروں کی تباہی منگولیا اور تبت پر چنگ کی فتح پر منتج ہوئی اور ایک سیاسی انتظامی اکائی کے طور پر سنکیانگ کی تخلیق کا باعث بنی۔

  1. C. P. Atwood Encyclopedia of Mongolia and the Mongol Empire, p.622
  2. Gordon Martel (2018)۔ The Encyclopedia of Diplomacy, 4 Volume Set۔ Wiley۔ صفحہ: 1583