زینب بنت عمر بن الکندی
Appearance
زینب بنت عمر بن الکندی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1213ء دمشق ، بلاد الشام |
وفات | 22 مارچ 1300ء (86–87 سال) بعلبک ، محافظہ بعلبک الہرمل ، بعلبک ضلع |
رہائش | بعلبک |
عملی زندگی | |
پیشہ | تاریخ دان ، عالمہ |
درستی - ترمیم |
زینب بنت عمر بن الکندی (وفات: 22 مارچ 1300ء) مسلم خاتون عالمہ، محدثہ اور مؤرخ تھیں۔وہ مؤرخ اسلام علامہ شمس الدین الذہبی کے اساتذہ میں شمار ہوتی ہیں۔
سوانح
[ترمیم]زینب بنت عمر کے متعلق ابتدائی تفصیلات نامعلوم ہے ۔ غالباً وہ 1213ء میں دمشق میں پیدا ہوئیں۔ اُن کے شوہر ناصر الدین ابن قرقین بعلبک شہر کے ناظم تھے۔البتہ اُن کا تذکرہ علامہ شمس الدین الذہبی نے کیا۔ وہ لبنان کے شہر بعلبک میں رہا کرتی تھیں۔ علامہ شمس الدین الذہبی نے اِن سے صحیح بخاری کا جز کتاب النکاح پڑھا تھا۔ وہ محمد ابن قوالج کی بھی استاد تھیں جو علامہ ابن حجر عسقلانی کے شیخ الحدیث ہیں۔
وفات
[ترمیم]زینب بنت عمر کی وفات بعلبک میں 90 سال قمری کی عمر میں 29 جمادی الثانی 699ھ مطابق 22 مارچ 1300ء کو ہوئی۔