سانگھی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سانگھی ایک مسلم جٹ گوترا(sub caste) قبیلہ ہے جو پاکستان میں پنجاب اور سندھ کے صوبوں میں پایا جاتا ہے۔

تاریخ[ترمیم]

سانگھی سندھ کے سمہ قبیلے کی ایک شاخ ہے۔ ان کی روایات کے مطابق، سمّہ قبیلے کی دو شاخیں تھیں، جن میں سے ایک اعلیٰ یا حقیقی جو 30 خاندانوں پر مشتمل تھا، دوسرے 13 قبیلے جو سمّہ کے وزیر تھے۔ [1] ڈیرہ غازی خان کی سانگھڑ تحصیل میں جٹ قبیلہ۔ اروال جٹوں کی طرح ان کی شادی کی رسومات بھی بلوچوں والی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ امرتسر اور ملتان میں زراعت پیشہ جٹ قبیلچہ سانگی کہلاتا ہے[2] اس قبیلے کی اکثریت کا تعلق شمالی سندھ کے اضلاع یعنی لاڑکانہ، سکھر، گھوٹکی، کندھ کوٹ-کشمور اور جیکب آباد سے ہے[3] [4]

رسومات[ترمیم]

سانگھی جٹ شاذ و نادر ہی اپنی برادری سے باہر شادی کرتے ہیں۔ تقریباً 1650 عیسوی کے بعد سے برادری میں شادی کرنا زیادہ عام ہو گیا۔ جاٹ خواتین کو مردوں سے کمتر درجہ حاصل ہے۔ اکثرکم عمری میں شادی کرتے اور بہت کم لوگوں کو تعلیم کا موقع ملتا ہے۔ مشترکہ خاندانی نظام مقبول اور بڑے خاندان ایک ہی گھر اور چولھا میں شریک ہوتے تھے۔ جدید تہذیب کی ترقی کے ساتھ، جیسے جیسے لوگ ایک دوسرے پر کم انحصار کرتے جا رہے ہیں، [5]

زبان[ترمیم]

پنجاب ڈیرہ غازی خان ضلع راجن پور اور کوہ سلیمان میں رہنے والے سانگھی لوگ سرائیکی بولتے ہیں جبکہ سندھ کے میدانی علاقوں میں رہنے والے زیادہ تر سندھی بولتے ہیں۔[6]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. https://en.everybodywiki.com/Sangi_clan
  2. ذاتوں کا انسائیکلو پیڈیا، ایچ ڈی میکلگن/ایچ اے روز(مترجم یاسر جواد)، صفحہ 253،بک ہوم لاہور پاکستان
  3. https://alchetron.com/Sangi-clan
  4. https://www.encyclo.co.uk/meaning-of-Sangi_clan
  5. https://joshuaproject.net/people_groups/22098/PK
  6. https://en.everybodywiki.com/Sanghi